مظفرآباد ،پہلی خاتون کونسلر بلدیہ چوہدری جان اکبر کی رحلت پر آزاد کشمیر بھر میں سوگوار کیفیت طاری

جمعہ 26 اپریل 2024 14:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) سابق مشیر وزیراعظم پاکستان شازیہ اکبر چوہدری، طارق برادران گورنمنٹ کنٹریکٹر چوہدری طارق محبوب،چوہدری طارق داؤد، چوہدری طارق مسعود کی والدہ پہلی خاتون کونسلر بلدیہ چوہدری جان اکبر کی رحلت پر آزاد کشمیر بھر میں سوگوار کیفیت طاری جبکہ اظہار تعزیت اور دعائیں کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

(جاری ہے)

سوگواران سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کے لیے دعا کرتے ہوئے ڈویژنل سینیر نائب صدر خورشید حسین کیانی، میونسپل کونسلر سردار نوید علی، کونسلر سید ظہیر حسین شاہ، کونسلر بالا پیر سید خرم علی نقوی سمیت سابق سٹی صدر خواتین ونگ نازیہ ملک، نصرت شیخ، شمشاد بخاری، کونسلر مسرت شیخ، صائقہ اعوان سمیت دیگر سیاسی سماجی مذہبی تجارتی عوامی علمی ادبی حلقوں کے اکابرین نے گہرے دکھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات اور مغفرت کے لیے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنی بہن شازیہ اکبر اور سوگواران کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔