
3 دن سے فلور مانگ رہا ہوں ،فلور نہیں دیا گیا ہے ، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کا شکوہ
جمعہ 26 اپریل 2024 15:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی بھی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، اس کا خاتمہ کرنے کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔
اس ایوان میں موجودماہرین کی ٹیمیں بنا کر متعلقہ وزارتوں میں سیل بنایا جائے اور ان کو استعمال کر کے پاکستان کی بہتری کیلئے ملکر کام کیا جائے۔نکتہ اعتراض پر اقبال آفریدی نے کہا کہ ہمارے علاقے سے دہشت گردی سے متاثر جو لوگ ہجرت کر کے آئے تھے ،انہیں آئی ڈی پیز کا درجہ دیا گیا اور نہ ہی وہ اپنے علاقوں میں واپس گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں دو سال سے کھاد کی سپلائی بھی رکی ہوئی ہے۔ سپیکرقومی اسمبلی نے دہشت گردی سے متعلقہ آئی ڈی پیز کو کھاد کی عدم فراہمی کا معاملہ متعلقہ حکام سے اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔سپیکر نے انہیں ہدایت کی کہ وہ لکھ کر دیں اس حوالے سے تحریری جواب طلب کرتے ہیں۔نکتہ اعتراض پر ڈاکٹر اشتیاق بیگ نے کہا کہ سوئی سدر ن گیس کمپنی کا موقف تھا کہ گیس کا کم پریشر موسم سرما کی وجہ سے تھا، ان کا واجبات کا بھی کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ کم پریشر اب بھی ہے، اس کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ گیس کے کم پریشر کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی سے جواب لیکر 7 دن میں آگاہ کیا جائے گا۔ نکتہ اعتراض پر ساجد خان نے کہا کہ 2017ء میں حکومت نے فاٹا اور بلوچستان کا میڈیکل سمیت دیگر پیشہ وارانہ کالجز میں کوٹہ دگنا کیا،تاہم کچھ ادارے اس پر عمل نہیں کر رہے۔ سپیکر نے کہا کہ اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کریں تاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے اس کا جواب لیا جا سکے۔نکتہ اعتراض پر اعجاز احمد لنڈ نے کہا کہ گھوٹکی میں امن وامان کے بڑے مسائل ہیں، وہاں پر اس ہفتے بھی پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں ،وزیر داخلہ آ کر ہمیں آگاہ کریں کہ وہاں اتنے بڑے ہتھیار کیسے آتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انہیں بلاتے ہیں۔ محمد ریاض خان نے سپیکر کی ہدایات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن بھی آپ کو احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ای سی ایل اور بلاک لسٹ کے حوالے سے ہمارا توجہ دلائو نوٹس تھا تاہم وزیر داخلہ کی عدم موجودگی میں وزیر اطلاعات نے اس کا جواب دیا، اس توجہ دلائو نوٹس کو مناسب طریقے سے نمٹایا نہیں گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محمد ریاض خان کو کہا کہ وہ میرے چیمبر میں آئیں ان کی وزیر داخلہ سے میٹنگ کیلئے وقت لیتے ہیں اور وہ وفد لیکر ان مسائل کو زیر غور لانے کیلئے ان سے ملاقات کریں۔ حمید حسین نے کہا کہ حلقہ این اے 37 کرم میں امن یقینی بنایا جائے اور ہمارے حلقے میں دیئے جانے والے فنڈز کی تفصیلات بھی لے کر دی جائیں کہ یہ فنڈز کہاں خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں صرف ایک گھنٹہ بجلی دی جاتی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ وہ اس حوالے سے معاملہ زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ سے ان کی میٹنگ کروا دیتے ہیں۔میاں غوث نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ جمعہ کو پنجاب کے کاشتکاروں اور گندم کے حوالے سے یہاں نکتہ اٹھایا تھا تو ڈپٹی سپیکر نے کہا تھا کہ متعلقہ وزیر کے ساتھ جمعہ کو میٹنگ ہے اس میں شرکت کریں جس پر سپیکر نے کہا کہ یہ اجلاس 12 بجے ہے۔ میاں غوث نے کہا کہ پنجاب میں شوگر ملز کے پاس کاشتکاروں کے 20 ارب روپے کے بقایا جات ہیں، ان کی گندم بھی فروخت نہیں ہو رہی،پنجاب میں یہ قانون ہے کہ اگر شوگر ملیں15 دن کے اندر ادائیگی نہیں کریں گی تو وہ اس کا مارک اپ ادا کریں گی۔ انہوںنے کہاکہ شوگر ملز مالکان شوگر کین کمشنرز کو نہ تو ڈیٹا فراہم کرتے ہیں اور نہ ہی مارک اپ کے اعداد و شمار دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں 6 کروڑ کاشتکار مسائل کا شکار ہیں، ان کے مسائل حل کئے جائیں۔ سپیکر نے کہاکہ 20 ارب روپے اگر بقایا ہیں تو یہ بہت بڑی رقم ہے۔ انہوں نے میاں غوث کو اپنے چیمبر میں مدعو کرتے ہوئے کہا کہ جس بھی کسی ذمہ دار سے بات کروانی ہو مجھے بتایا تو ان سے اس حوالے سے ادائیگیوں کی بات کر کے اس کا فالواپ بھی لیں گے۔مزید قومی خبریں
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
تمام پاکستانی شہری اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں، بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی ہدایت
-
ایف بی آرکا یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانیکا فیصلہ
-
قائمہ کمیٹی کی مزدور کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار مقرر کرنے کی سفارش
-
450 پاکستانی زائرین کو انخلا کےلئے سہولت فراہم کی گئی۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
-
بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.