مقبوضہ جموں وکشمیر میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں اورگرفتاریوں کا سلسلہ تیز
گرفتاریاں اور چھاپے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو دبانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسی ہے
اتوار 28 اپریل 2024 14:35
(جاری ہے)
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ بلاجواز گرفتاریوں کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے امن اور آزادی پسند عوام کو خوفزدہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں اور چھاپے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو دبانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے صحافیوں، نوجوانوں ، حریت پسندوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنانا ہندوتوا بی جے پی-آر ایس ایس کی اسی ظالمانہ پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیاکہ بھارت جموں وکشمیر کے معصوم لوگوں کو نظربندکرنے اورمظالم کا نشانہ بنانے کے لئے پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)،آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA)اور غیر قانو نی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یواے پی اے جیسے کالے قوانین کا ستعمال کررہا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اس کی کٹھ پتلیاں تنازعہ کشمیر کے حل کے تمام پرامن ذرائع کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرنے پر سزا ملنی چاہیے۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے دفعہ370اور 35-Aکی ان کی اصل شکل میں بحالی، مظالم کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.