جموں و کشمیر،ضلع اودھم پور میں فائرنگ کے نتیجے میں وی ڈی جی اہلکار ہلاک

پیر 29 اپریل 2024 11:53

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے دور افتادہ علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں نام نہاد ولیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی)کا اہلکارہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع میں بسنت گڑھ کے علاقے پنارا سے میں اس وقت پیش آیا جب وی ڈی جی اہلکار پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جنگل میں گشت کررہا تھا۔ نامعلوم مسلح افراد نے گشتی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک وی ڈی جی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔