Live Updates

( ن)لیگ اپنی وفاق اورپنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور انداز میں کھڑی ہے، راجہ محمد اقبال خان

پیر 29 اپریل 2024 16:14

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) صدر مسلم لیگ ن شیفلیڈ برطانیہ راجہ محمد اقبال خان نے قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے دوبارہ پارٹی منصب سنبھالنے کی مسلم لیگ ن پنجاب سے قرارداد پاس ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد نواز شریف مسلم لیگ ن کے قائد ہیں اور انہیں سازش کے تحت پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا تھا ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ محمد نواز شریف دوبارہ پارٹی کی قیادت کریں گے اور وہ عدالتوں سے سرخرو ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی وفاق اورپنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور انداز میں کھڑی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف پنجاب میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہیں، ہم اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر قابو پائیں گے، ہم وہ ہی لیڈر شپ مہیا کریں گے جس کی عوام توقع رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف جو بیانیہ دیں گے وہی پارٹی کا بیانیہ ہوگا، وہ چاہے مفاہمت کا ہو یا مزاحمت کا، پارٹی اُسی بیانیے پر چلے گی جس کی منظوری محمد نواز شریف دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے مسلم لیگ ن تعمیر وترقی اور خوشحالی کا نام ہے آئے روز ملک کے اندر دنیا بھر کے ممالک سے سرمایہ کاروں کا تشریف لانا خوش آئند ہے ان شاء تعالیٰ ہمارا ملک بہت جلد ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا اور ایک بار پھر سازشی عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات