ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

پیر 29 اپریل 2024 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب، اسلام آباد ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا اوربالائی /وسطی پنجاب میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، مری ، گلیات اور خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش کشمیر میں راولاکوٹ 76، کوٹلی 46، گڑھی دوپٹہ 37، مظفرآباد (سٹی 32، ایئرپورٹ 31)، گلگت بلتستان میں استور 49، چلاس 31، بگروٹ 21، اسکردو 13، بونجی، گلگت11، ہنزہ06، گوپس 03، خیبرپختونخوا میں سیدو شریف 49، کالام 31، بالاکوٹ 26، پٹن 20، مالم جبہ، کاکول 18، چراٹ 11، دیر (بالائی 11، زیریں 08)، بنوں 10، میرکھانی، چترال 08،دروش06، پارا چنار، تخت بائی 05، باچا خان ایئرپورٹ، پشاور 02، پنجاب میں جہلم 38، مری 31، منڈی بہاؤالدین، منگلا 26، گوجرانوالہ 20، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 12، سٹی 04)، اٹک 08، چکوال 06، جوہرآباد 05، اسلام آباد( ایئرپورٹ 03، زیرو پوائنٹ 02، بوکرہ، گولڑہ 01)، راولپنڈی (کچہری 03، چکلالہ 02، شمس آباد 02)، حافظ آباد 02، شیخوپورہ، بہاولنگر، فیصل آباداور نارووال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی اور شہید بینظیر آبادمیں 41 جبکہ دادو، حیدر آباد اور کراچی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔