کراچی،حیدرآباد آج، کل اور ہمیشہ سے ایم کیو ایم کے ساتھ تھا اور رہے گا، خالد مقبول صدیقی

حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ذمہ داران ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہائوس میں اجلاس حق پرست امیدواران حیدرآباد کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں ، حیدرآباد میں بڑے اسپتال ، کالجز اور یونیورسٹی بنانے کی ضرورت ہے، جیت تو گئے لیکن ہمیں کامیاب بھی ہونا ہے،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی/سید مصطفی کمال

پیر 29 اپریل 2024 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ذمہ داران ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہائوس میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی اجلاس میں حیدرآباد کی تعمیر و ترقی سمیت، اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اس موقع پر مرکزی ایڈہاک کمیٹی کے اراکین سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائمخانی اور امین الحق بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد شہر کی ترقی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ایم کیو ایم پاکستان نے اراکینِ اسمبلی نیگرانقدر خدمات انجام دی ہیں ، حق پرست امیدواران حیدرآباد کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں ، حیدرآباد میں بڑے اسپتال ، کالجز اور یونیورسٹی بنانے کی ضرورت ہے ، شہر کے انفرااسٹرکچر کا بھی کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ کراچی،حیدرآباد آج، کل اور ہمیشہ سے ایم کیو ایم کے ساتھ تھا اور رہے گا، اس موقع پر سید مصطفی کمال نے کہا کہ جیت تو گئے لیکن ہمیں کامیاب بھی ہونا ہے،ہم کراچی سے کشمور تک عوامی خدمت کا جذبہ انسانیت کی بنیاد پر رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

حیدر آباد کی عوام نے اعتماد کرکے ہمارے کاندھوں پر بوجھ ڈالا ہے، محنت، جدوجہد سے اپنے حلقوں کے لوگوں کی مدد، تعاون کرنا ہے۔