مظفر آباد، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہنرمند کشمیر وژن کو عملی جامع پہنانے کے لئے مشاورتی اجلاس

منگل 30 اپریل 2024 14:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) چیئرمین آزاد جموںوکشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی چوہدری محمد فرید کی زیر صدارت وزریر اعظم آزاد کشمیر کے ہنرمند کشمیر وژن کو عملی جامع پہنانے کیلئے ٹیوٹا کمپلیکس نیو وزیراعظم ہائو س جلال آباد میں مشاورتی اجلاس منعقدہوا ۔ اجلاس میں مرکزی دفتر AJK-TEVTA کے آفیسرانم پرنسپل صاحبان، سربراہان ادارہ جات محکمہ ہائر ایجوکیشن ، محکمہ تعلیم سکولز معہ ٹیکنیکل سٹاف حلقہ نمبر05 کھاوڑہ ضلع مظفرآباد ، این جی اوز کے نمائندگان اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلقی رکھنے والے نمائندگان نے مشاورتی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت (وقت) کے ہنر مند کشمیر پروگرام کو آزادکشمیر کے قریہ قریہ تک پہچانے کے لئے کسی بھی قسم کا دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے گاس۔

(جاری ہے)

اس اہم مشاورتی اجلاس میں حلقہ نمبر05 کھاوڑہ کی اکثریتی یونین کونسلز میں قائم سکولز ، کالجز کے سربراہان نے ہمراہ ٹیکنیکل سٹاف اجلاس میں شرکت کی ۔ چیئرمین AJK-TEVTA نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کا فروغ موجود ہ گورنمنٹ کااحسن اقدام ہے اور آزاد کشمیر میں قائم محکمہ جات کارخ ہنر مندی کی جانب مبذول کروانا ہے اور تمام شرکاء نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہنرمند کشمیر ویژن کوعملی جامع پہنانے کیلئے وزیرحکومت ٹیوٹا سردار عامر الطاف ،چیئرمین ٹیوٹا چوہدری محمد فرید اور ان کی پوری ٹیم کی طرف سے ٹیوٹ سیکٹر کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور اداروں میں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمندی کی تعلیم کیلئے جہاں جہاں دستیاب وسائل ہیں کو بروئے کار لاتے ہوئے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق آئی ٹی اور دیگر سیکٹر میں تربیتی کورسز کے آغاز کیلئے اقدامات کرنے سے اتفاق فرمایا۔

طلبا کو تعلیم کے ساتھ ساتھ آئی ٹی ، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ۔ ای کامرس، کمپیوٹرائز اکائونٹنگ اور دیگر کورسز کروانے کے لئے TEVTA سے تکنیکی معاونت کے ساتھ ساتھ رجسٹریشن ، امتحانات اور سرٹیفکیشن جیسے امور اور روزگار کے حصول کیلئے اقدامات مل جل کر اٹھانے پر اتفاق کیاگیا۔