مظفر آباد، 11000 کے وی بجلی کا کھمبا لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سرک گیا

منگل 30 اپریل 2024 22:09

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) مظفر آباد میں حالیہ باشوں کے پیشِ نظر 11000 کے وی بجلی کا کھمبا لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سرک گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نلوچھی پل کے ساتھ پہاڑی پر11000 کے وی بجلی کا کھمبا لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہو چکا ہے، کھمبے کے دو پائے زمین سرکنے کی وجہ سے باہر آ چکے ہیں اور کھمبے کے پاس آبادی مسلسل خطرے کی زد میں ہے۔ کھمبا گرنے سے نہ صرف آبادی بلکہ نلوچھی پل و سڑک پر موجود ٹریفک اور انسانی جانوں کا ضیاع ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ واپڈا اور محکمہ برقیات کو بار بار توجہ مبذول کروانے کے باوجود کوئی اقدام نہ اٹھائے جا سکے۔ متاثرہ آبادی نے وزیراعظم آزاد کشمیر، چیف جسٹس سپریم کورٹ ودیگر ذمہ داران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔