عوامی ایکشن کمیٹی کھوئی رٹہ کا 11مئی کو لانگ مارچ کا اعلان

بدھ 1 مئی 2024 17:11

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) کھوئی رٹہ عوامی ایکشن کمیٹی نی11مئی کو تاریخ ساز عوامی حقوق لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے کشمیر یوں کو حقوق دو یا اقتدار چھوڑ دو بے اختیار حکومت نا منظور اور اسمبلی سیکرٹریٹ مظفر آباد غیر معینہ مدت کے لیے پر ا من احتجاجی دھرنا میں شرکت کو یقینی بنانے اور کامیاب بنانے کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کھوئی رٹہ کے ممبران صدر عابد حسین راجوروی، چیئرمین ظفر اقبال غازی، صدرِ انجمن تاجران کھوئی رٹہ فیصل چوہدری، سابق صدر انجمن تاجران راجہ وسیم احمد،ذیشان جرال،مجیب اکبر راجہ،فیاض بٹ،راجہ عتیق ،قاضی معروف نے لاری اڈا کھوئی رٹہ سے ایک بیداری مہیم کا آغاز کیا اور شہر کا چکر لگا اور تحصیل بھر کے مختلف علاقوں میں عوام کے حقوق کی جنگ وجدوجہدکرنے والوں سے رابطے اور عوام میں بیداری کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ کے پمفلٹ جگہ جگہ تقسیم کیے جن میں آ ٹا سمیت 56اشیاء پر سبسڈی کا چارٹر پمفلٹ تقسیم کر دیا گیا جن میں آ ٹا سبسڈی بحال کر کے گلگت بلتستان کے ریٹس پر معیاری آ ٹاکوٹکیشن کے مطابق مہیا کیا جائے منگلہ ڈیم کی پیداوار کی لاگت پر ٹیکس فری بجلی مہیا کی جائے،نیشنل گرڈ اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے اور آ زاد کشمیر کو لورڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے،حکمران اشرافیہ،بیوروکریٹس اور ججز کی تمام تر مراعات حتم کی جائیں،حکومت کی طرف سے تسلیم شدہ مطالبات پر عمل درآمد کیا جائے،محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی بلات میں بلا جواز ٹیکسز اور دیگر میں غیر قانونی طور پر زائد رقوم کی وصولی اور محکمہ خوراک میں ہونے والی کرپشن کو منظر عام پر لانے کے لیے ہائی کورٹ کے ججز پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے اور دیگر مطالبات کی منظوری اور عمل درآمد تک آ زاد کشمیر میں جہدوجہد جاری رہے گئی اور عوام حکمرانوں سے 76 سالہ عوامی محرومیوں کا سوال پوچھتی ہے اوراس کاذمہ دار کون ہے اور عوام اسمبلی آ زاد کشمیر کے سامنے بیٹھ کر اپنے حقوق چھین کر لیں گے اس حوالے سے کھوئی رٹہ کی عوام اور بچے بچے کو بیدار ہونا ہوگا اور سب قافلے سب راستے مظفر آباد کی طرف رخ کر لیں اور اپنا حق لے کر واپس آئیں گے۔