آزادکشمیر کی وزیر پروفیسر تقدیس گیلانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ گیمیبیا پہنچ گئیں

بدھ 1 مئی 2024 18:29

بینجول/گیمیبیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) آزادکشمیر کی وزیر سمال انڈسٹری و ٹریڈاینڈ ٹریول اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی او ٓئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طاحہ کی دعوت پر ڈپٹی وزیراعظم/وزیرخارجہ پاکستان اسحاق ڈار کے ہمراہ ترکیہ کے دارالحکومت استنبول سے گیمیبیا پہنچ گئیں۔وہ گیمیبیا کے دارالحکومت بینجول میں منعقد ہونے والی آو آئی سی کانفرنس میں وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کے ہمراہ شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

پروفیسر تقدیس گیلانی گزشتہ روز اسلام آباد سے ترکیہ پہنچی تھیں جہاں ایک روزہ قیام کے بعد وہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ بینجول پہنچیں۔ وزیر حکومت گیمیبیا میں سات روز قیام کریں گی جہاں وہ موجودہ بین الاقوامی حالات کے تناظر میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گی۔ پروفیسر تقدیس گیلانی کو مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کا وسیع تجربہ ہے جسکی بنیاد پر او۔ آئی۔ سی کے سیکرٹری جنرل نے انہیں کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔