23ارب روپے کا تاریخی پیکیج پاکستان کی آزادکشمیر کے عوام کیساتھ لازوال محبت کا اظہار ہے، نثارہ عباسی
جمعہ 17 مئی 2024 17:49
(جاری ہے)
مشیرحکومت نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی خطیر رقم کے پیکیج کی رقم قلیل مدت میں حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی جس سے ریاستی عوام فورا مستفید ہوں گے۔نثارہ عباسی نے کہا کہ گزشتہ دنوں آزادکشمیر میں ہونے والے ناخوشگوار واقعات جن میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا پر دلی افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان واقعات کو ہندوستان کے میڈیا نے حقائق کے برعکس رپورٹ کیا لیکن ہندوستان کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے اور ہمارے دل اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہندوستان کا جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا نہ تو کشمیریوں کی ہمدردیاں حاصل کر سکتا ہے اور نہ ہی دنیا کو گمراہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ تھاجسے حکومت پاکستان نے حکومت آزادکشمیر کے ساتھ مل کر عوامی خواہشات کے مطابق حل کر لیا ہے۔مشیر حکومت نے کہا کہ ان سارے واقعات میں قیمتی جانوں کے نقصان پر مجھ سمیت آزادکشمیر کے ہر شہری کو دکھ ہے کیونکہ انسانی جان کا کوئی نعملبدل نہیں ہو سکتا۔ حکومت آزادکشمیر آزادکشمیر کی تعمیروترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں رہے گی۔انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر کی تعمیروترقی کی ہماری اولین ترجیحی ہے، حکومت پاکستان کے تعاون سے ہم ریاست کو ایک خوشحال فلاحی ریاست بنا کر دم لیں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
ساابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اڈیالہ جیل سے رہا
-
مودی حکومت کشمیریوں کی آواز دبانے کےلئے انتہائی ظالمانہ کارروائیاں کررہی ہے ، رپورٹ
-
مودی دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو چھ ماہ کے اندراندر آزاد جموں و کشمیر پر حملہ کریں گے، عمرعبداللہ
-
مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.