سابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان کا دورہ مظفرآباد

ْمختلف مقامات پر وفات پاجانے والوں کے گھر جاکر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ایم ایل اے ہاسٹل میں مسلم کانفرنس کے سینئر کارکنان وعہدیداران سے ملاقاتیں ،25مئی کو کشمیر بنے گاپاکستان ریلی کے انتظامات سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال

اتوار 19 مئی 2024 17:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان کا دو روزہ دورہ مظفرآباد،دورے کے دوران مصروف ترین دن گزارہ مختلف مقامات پر وفات پاجانے والوں کے گھر جاکر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ ایم ایل اے ہاسٹل میں مسلم کانفرنس کے سینئر کارکنان وعہدیداران نے ان سے ملاقاتیں کیں اور25مئی کو کشمیر بنے گاپاکستان ریلی کے انتظامات سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

کارکنان نے صدرمسلم کانفرنس کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے اجلا س میں شرکت اور کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی پرانہیں مبارکباد دی۔گزشتہ روز صدرمسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان سے سابق امیدوار اسمبلی ویلی چھے اور مرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ سمعیہ ساجد راجہ، صدرمسلم کانفرنس صوبہ خیبرپختونخواہ خواجہ دلاور وانی نے ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بسنے والے کشمیریوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ صدرمسلم کانفرنس کورابطہ عالم اسلام کی سپریم کونسل کے اجلاس میں کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے ان کی آواز اٹھانے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پرصدرمسلم کانفرنس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے مظالم سے تنگ آ کر ہجرت کرنے والے مہاجرین کی فلاح وبہبود ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

مہاجرین ہمارے جسم کا حصہ ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے مسلم کانفرنس اپنی بساط کے مطابق ہمیشہ کردار ادا کرتی رہی ہے ان کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے،آئندہ مالی سال میں مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل کی نشان دہی کر کے ان کے حل کے لیے منصوبہ بندی کریں ۔کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔کشمیریوں نے مشکل حالات اور مسائل کے باوجود اپنی تحریک کو زندہ رکھا ۔مہاجرین جموں و کشمیر نے کشمیری عوام کی بھرپور اور دوٹوک الفاظ میں ترجمانی پر صدر مسلم کانفرنس کوخراج تحسین پیش کیا۔دلاور وانی اور سمعیہ ساجد نے صدرمسلم کانفرنس کو خیبرپختونخواہ کے دورے کی دعوت دی۔بعدازاں صدرمسلم کانفرنس دو روزہ پرغازی آباد روانہ ہوگئے۔