qعلی قاسم گیلانی کی کامیابی جیالوںکی محنت کا ثمر ہی:بلاول

ٴ امید ہے کہ علی قاسم گیلانی ایوان میں ملتان کے عوام کی بھرپور آواز بنیں گے‘چیئرمین کی مبارکباد

پیر 20 مئی 2024 18:15

j اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 148 پر گذشتہ روز ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی پی پی امیدوار علی قاسم گیلانی کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل بلاول ہاوًس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ علی قاسم گیلانی کی کامیابی ملتان کے جیالوں کی محنتوں کا ثمر اور پاکستان پیپلز پارٹی پر عوام کے غیرمتزلزل اعمتاد کی دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ علی قاسم گیلانی ایوان میں ملتان کے عوام کی بھرپور آواز بنیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ علی قاسم گیلانی کی کامیابی پر یوسف رضا گیلانی اور ان کے اہلخانہ کے تمام افراد سمیت ملتان کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔