محمود الحسن اعوان کی پیر مظہر سعید کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد

اتوار 26 مئی 2024 17:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کراچی ڈویژن کے صدر محمود الحسن اعوان نے کہا ہے کہ پیر مظہر سعید کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،پیر محمد مظہر سعید کو وزیر اطلاعات آزاد کشمیر بنانے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے پیر محمد مظہر سعید کا انتخاب کرکے درست فیصلہ کیا ہے،امید ہے کہ مولانا پیرمظہر سعید شاہ آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی گڈ گورننس مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آزاد کشمیر اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر اطلاعات آزادکشمیر حکومت اور صحافیوں کے درمیان بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کریں گے۔

(جاری ہے)

مولانا پیر مظہر سعید شاہ ایک ممتاز عالم دین اور کابینہ کے فعال ترین رکن ہیں۔مولانا پیر مظہر سعید شاہ اس سے قبل پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات اور چیئرمین وزیر اعظم معائنہ عملدرآمد کمیشن رہ چکے ہیں جس کی بدولت بہترین سیاستدان اور ہرشعبے میں مہارت رکھتے ہیں ۔مولانا پیر مظہر شاہ ایک مایہ ناز خطیب عالم دین اور سیاسی رہنما ہیںاور امید ہے کہ وہ ریاست کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔