
سب مجھے خاموش کروانے میں لگے ہوئے ہیں تاکہ کسی طرح مبینہ دھاندلی پردہ ڈالا جاسکے. عمران خان
پورے پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں.سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
منگل 11 جون 2024
14:44

(جاری ہے)
واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے نیب ترامیم کے خلاف وفاق کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کی سماعت کے دوران عمران خان سے کہا تھا کہ وہ اس معاملے کے حل کے لیے سپریم کورٹ میں آنے کی بجائے پارلیمان میں موجود سیاسی جماعتوں سے بات کریں اپیل کی سماعت کے دوران عمران خان اڈیالہ جیل سے ویڈیولنک کے ذریعے موجود تھے کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں کے مطابق عمران خان نے الزام لگایا کہ جو پارٹی میدان میں نہیں آئی اس کو جتوایا گیا سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ فیملی ممبران، وکلا اور پارٹی راہنماﺅں سے ملاقات کے لیے صرف 30، 30 منٹ کا وقت دیا جاتا ہے اورجیل میں ایک قیدی کھانا بنا کر دیتا ہے اور چھ لوگوں سے زائد لوگوں کو ان سے ملنے نہیں دیا جاتا. سابق وزیراعظم عمران خان نے دعوی کیا کہ اس کے برعکس نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے گھر سے کھانا تیار ہو کر آتا تھا اور ان دونوں سے کئی لوگ ملاقات کے لیے جیل آتے تھے عمران خان نے کہا کہ پورے پنجاب میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں دوسری جانب القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور بشری بی بی کے وکلا نے اس مقدمے کی سماعت کرنے والے جج سے اپنے اعتراضات واپس لے لیے ہیں. پراسیکوشن نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج محمد علی وڑائچ کی بطور جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کی کوئی حیثیت نہیں سماعت کے دوران عمران خان اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے عدالت نے اس مقدمے کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی.

مزید اہم خبریں
-
اڈیالہ جیل میں قید شخص کو علم نہیں کہ دنیا بدل چکی ہے، وہ اب ماضی کا حصہ بن چکا، مریم نواز
-
صدرآصف علی زرداری اُرومچی سے کاشغر روانہ، سنکیانگ کے نائب گورنر نے رخصت کیا
-
امریکہ: چابہار بندرگاہ پر بھارت کے لیے پابندیوں کی چھوٹ واپس
-
افغانستان: طالبان کے انٹرنیٹ بند کر دینے کے مضمرات؟
-
جرمن چانسلر فریڈرش میرس کا دورہ اسپین
-
جوڈیشل ورک سے روکنے کا معاملہ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کا سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا امکان
-
سلامتی کونسل: کیا ایران پر آج دوبارہ پابندی لگا دی جائے گی؟
-
آرایل این جی، ایل پی جی کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد سستی ہے ، صارفین کنکشن کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، وفاقی وزیرپٹرولیم
-
توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان ، بشریٰ بی بی کے وکیل کی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی
-
پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع
-
پاکستان میں انٹرنیٹ سست ، بحالی میں مزید 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی
-
مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.