
آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے سوا ہمارے پاس کوئی پلان بی نہیں
آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کارکردگی نے کھاتوں پر دباؤ کو کم کیا، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، آئی ایم ایف نے حکومتی معاشی ڈسپلن کو تسلیم کیا ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی نیوزکانفرنس
ثنااللہ ناگرہ
منگل 11 جون 2024
18:34

(جاری ہے)
رواں مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ 2.38فیصد ریکارڈ کی گئی، آئندہ مالی سال کا آغاز بہتر انداز میں کریں گے، زرعی شعبے کی گروتھ 6.25فیصد اور صنعتی شعبے کی گروتھ 1.21فیصد ریکارڈ ہوئی، برآمدات میں 10.6فیصد اضافہ اور درآمدات میں 2.4فیصد کمی ہوئی، ترقی کی قیادت بنیادی طور پرزراعت نے کی، گندم کپاس اور چاول کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ایف بی آر محصولات میں3.8فیصد اضافہ ہوا،۔
مختلف عوامل نے موجودہ سال کیلئے ترقی کے امکانات کو کم کردیا ، مجموعی طور پر معاشی حالات سال 2023-24کے دوران کچھ حد تک بہتر ہوئے۔حقیقی معاشی سرگرمیاں گزشتہ سال کے سکڑاؤ سے معتدل طور پر بحال ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں نے سرپلس ریونیو دیا جو کہا کرکے دکھایا، کریڈٹ بنتا ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں معاشی استحکام نظر آرہا ہے۔آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے سوا ہمارے پاس کوئی پلان بی نہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کارکردگی نے کھاتوں پر دباؤ کو کم کیا، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، آئی ایم ایف نے حکومتی معاشی ڈسپلن کو تسلیم کیا ہے۔ پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم 2493ارب ریکارڈ کیا گیا، جی ڈی پی کا مجموعی حجم ایک لاکھ 6ہزار 45ارب ریکارڈ کیا گیا،ہمارے پاس 9ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔مہنگائی کی شرح کم ہونے کی وجہ سے کل شرح سود میں کمی ہوئی ، مئی میں مہنگائی 11.8فیصد پر آئی۔محدود درآمدی مانگ، توانائی اور قرضوں کی بلند قیمتیں ریکارڈ کی گئیں۔کوشش کی گئی کہ کرنسی کے معاملے پر سٹے بازی واپس نہ آئے، ہنڈی حوالہ ، اسمگلنگ کو روکا گیااور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو چیک کیا گیا، اسمگلنگ کنٹرول کرنے سے ڈالر326روپے سے کم ہوکر 278روپے پر آیا۔
مزید اہم خبریں
-
’یہ سنگِ میل ترقی، امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے‘
-
صدر ٹرمپ ایک اور تنازعہ ختم کروانے میں کامیاب، آذربائیجان اور آرمینیا کا بھی امن معاہدہ کرا دیا
-
گرمی کی موجودہ صورتحال میں بچوں کو سکول بلانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، وزیرتعلیم پنجاب کا مؤقف
-
پولیس اہلکار نے میرے گریبان میری عزت پر ہاتھ ڈالا
-
پارٹی نے اگر ڈلیور کرنا اور عمران خان کی رہائی کرانی ہے تو علیمہ خان سے جان چھرانی ہوگی
-
عدالتی نظام کو 26ویں ترمیم کا تڑکہ لگا کر ترمیم کرنے والے عوام اور تاریخ کے مجرم ہیں
-
میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے پاکستان کیلئے ویزہ نہیں مانگا
-
پنجاب حکومت کو داد دیتا ہوں کہ خواجہ آصف کے فرنٹ مین پر ہاتھ ڈالا گیا
-
چینی 66 پیسے سستی ہو گئی
-
اراکین سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بھی اضافہ کر دیا گیا
-
امریکی ٹیرف کے سامنے بھارت کی بولتی بند ہوگئی روسی خام تیل کی درآمدات کم کرنے پر آمادہ ہوگیا
-
نان فائلرز کے لیے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں مزید اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.