کوئٹہ کراچی لاہور اور ملک کے دیگر شہروں میں پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا

ہفتہ 15 جون 2024 17:45

ِمانجھی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2024ء) بڑی عید قریب آتے ہی کوئٹہ کراچی لاہور اور ملک کے دیگر شہروں میں پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز نے بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنا شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

آبائی علاقوں کو پردیسیوں کی واپسی کے باعث کراچی پشاور کشمیر و دیگر شہروں کے لاری اڈوں اور بس ٹرمینلز پر رش بڑھ گیا مگر ٹکٹیں میسر نہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹرمینل پر ٹکٹ کے حصول کے لیے لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں کی کمی کا بہانہ بنا کر بلیک ٹکٹنگ شروع کر دی، اور کرایہ بڑھا دیا مسافر کا کہنا تھا کہ حکومت انتظام کرے ٹرینوں کی بھی 100 فیصد بکنگ مکمل بتائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ریلوے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیے عید سپیشل ٹرینیں بھی چلائی جا رہی ہیں ان میں بھی بکنگ مکمل ہو چکی ہے ، مسافر اضافی کرایا دینے پر مجبور صوبائی حکومتیں اس بارے میں نوٹس لیں۔