
آغا خان یونیورسٹی اورامریکی مشن نے کے پی میں موسمیاتی ایکشن فیلوز کا جشن منایا
بدھ 3 جولائی 2024 23:19
(جاری ہے)
موسمیاتی تبدیلی نے جنگلات کی آگ، پانی کی قلت، صفائی کے مسائل اور شہری سیلاب جیسے شدید واقعات کے امکانات کو بڑھا دیا ہے۔
مزید برآں، برف اور برفانی پہاڑوںکا تیزی سے پگھلنا، غیر متوقع موسمی حالات، زراعت اور روزگار پر شدید اثر ڈال رہے ہیں۔یہ منصوبہ جو ستمبر 2023 سے اکتوبر 2024 تک چل رہا ہے کا مقصد خیبر پختونخوا ہ کے معلمین کو وہ علم اور مہارت فراہم کرنا ہے جو ماحولیاتی تحفظ کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں۔ اسکالرشپ اور تحقیق پر مبنی تعلیم کے ذریعے اساتذہ اپنے اسکولوں اور کمیونٹیز میں عملی منصوبے نافذ کر رہے ہیں اور ماحولیاتی تعلیم کے لیے عملی طریقوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ پروین، اسسٹنٹ پروفیسروآئی ای ڈی پروجیکٹ لیڈ، آغا خان یونیورسٹی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ’’جب میں نے اساتذہ کی تربیت کے ذریعے موسمیاتی بحران کے لیے طویل المدتی ایکشن فیلوشپ کا تصور کیا تو مجھے اس بات کا بہت کم علم تھا کہ اساتذہ کتنی آگاہی رکھتے ہیں۔ان کی حوصلہ افزائی ،غیر معاوضہ فیلوشپ میں حصہ لینے کی رضامندی، ان کے ایکشن پلانز اور ان ایکشن پلانز کو نافذ کرنے کے عزم نے مجھے بھی مستقبل میں مزید کام کرنے کی ترغیب دی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم سب مل کر اجتماعی عمل کے ذریعے پائیدار سیارے کے لیے درکار نظامی تبدیلی لا سکتے ہیں۔‘‘فیلوشپ کو 500 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 50 غیر معمولی معلمین کو سخت عمل کے ذریعے منتخب کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز چترال اور پشاور میں ورکشاپس کی ایک سیریز سے ہوا جس میں اساتذہ کو موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم اور پائیداری کی کوششوں کی قیادت کرنے کی تربیت دی گئی۔ یہ ورکشاپس ایکشن پلانز کو تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد کے دوران جاری رہنمائی اور مدد کی بنیاد رکھتی ہیں۔پشاور میں امریکی قونصل جنرل شانٹے مور نے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (AKU-IED)کی شراکت داری خیبر پختونخوا ہ میں ماحولیاتی تحفظ اور تعلیم کے لیے امریکی عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا’’اساتذہ کو بااختیار بنا کر ہم ماحولیاتی شعور رکھنے والے افراد کی ایک نسل کو فروغ دے رہے ہیں جو اپنی کمیونٹیز میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔ہم امریکی سفارتخانے کے گرین الائنس اقدام کے ذریعے پائیدار مستقبل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘‘ مسٹر عبد الاکرم، ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن، حکومت خیبر پختونخوا نے کہا’’پروجیکٹ کے ایک اہم عناصر میں کے پی میں کلیدی اسٹیک ہولڈرز اور پالیسی سازوں کی شمولیت ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم کو سپورٹ اور فروغ دیا جا سکے۔ہمارے ملک کے اساتذہ علم اور پائیدار مستقبل کو کھولنے کی کلید رکھتے ہیںاور موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم کے ذریعے وہ اگلی نسل کو عمل کرنے، جدت طرازی کرنے اور اہم ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔‘‘پروجیکٹ کے آگے بڑھنے کے ساتھ آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (AKU-IED) ماحولیاتی باشعور معلمین کے نیٹ ورک کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔ مسلسل مدد اور تعاون کی کوششوں کے ذریعے اس اقدام کا مقصدس کے پی میں ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی لچک پر دیرپا اثر ڈالنا ہے۔
مزید تعلیم کی خبریں
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
-
مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی تربیت کا معاہدہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی ریلیف پیکج ،میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مجبور طلبہ کی سمسٹر خزاں کی فیس معاف کر دی
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،فیصل آباد ڈویژن میں طالبات کے لیے 2 ، طلبہ کیلئے ایک امتحانی مرکز قائم
-
لاہور بورڈ کو پیپرلیس کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا
-
نہم جماعت کی کمپیوٹر کتاب میں 'ماؤس' غلطی پر انکوائری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.