نرسز کی تعداد بلوچستان میں نہ ہونے کے برابر ہے‘ نرسز فیڈریشن بلوچستان کا کنٹریکٹ میں توسیع کا مطالبہ

بدھ 3 جولائی 2024 19:45

Bکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2024ء) کوئٹہ سول ہسپتال سمیت محکمہ صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ ترجمان نرسز فیڈریشن بلوچستان ،نرسز کی تعداد بلوچستان میں نہ ھونے کے برابر ہے ۔کنٹریکٹ پر بھرتی ھونے والی نرسز کا کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے ۔اور نرسز کی مذید 5000 آسامیاں منظور کی جائیں ۔ پرانی بلڈنگ کی چھتیں لیک ہوچکی ہیں ۔

جن سے پانی ٹپکتا ہے ۔ سول ھسپتال نرسنگ ہاسٹل کی رپیرنگ کے لئے مختص کیا گیا بجٹ اگر ہاسٹل پر ہی منصفانہ استعمال کیاجائے تو دو کروڑ کی رقم بھی کم ہے ۔نرسز کی رہائش کے لئے بھی رہائشی کالونی ۔اور رسک الانس کا بھی نوٹیفیکشن کیا جائے ۔نرسز کے حل طلب مسائل حل کئے جا ئیں ۔ٹیچنگ الانس نہیں دیا جارہا ۔سٹوڈنٹ کا وظیفہ بھی کم سے کم 35000 کیا جائے ۔

(جاری ہے)

نرسنگ ہاسٹل کی صفائی کا بھی مناسب بندوبست کیا جائے ۔ہاسٹل کے مین گیٹ اور احاطے سے کچرہ ختم کیا جائے ۔ہم کوئٹہ بلوچستان کی تمام نرسز کا وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی ۔وزیر صحت ۔سیکریٹری صحت سے مطا لبہ ہے ۔ھمارے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے ۔غریب مریضوں کے علاج معالجے کی بہتر سہولیات کے لئے ادویات کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے ۔ھنگامی بنیادوں پر شہر کے بڑے ہسپتالوں خصوصا سول ہسپتال میں کام کے بو جھ میں اضافہ ھوا ھے ۔

نئے شعبے بنائے جارہے ہیں مگر ان میں فرائض انجام دینے والی نرسز کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جارہا ۔سول ہسپتال سے نرسز کی ٹرانسفر پوسٹنگ بند کی جائے ۔نرسنگ ہاسٹل میں رہائش کا بندوبست نہ ھونے کے باعث سول ہسپتال سے نرسز ٹرانسفر کروالیتی ھیں ۔یاپھر جدھر تنخواہ ذیادہ ملے وہاں چلی جاتی ہیں ۔سب ہائی رسک پر ہیں سبکو ہائی رسک الانس دیاجائے ۔صوبے کی نرسز کو ماضی میں نظرانداذ کیا گیا ۔موجودہ صورتحال برقرار رہی تو نرسز کی کمی کبھی پوری نہیں ھوگی ۔نرسز بیرون ملک یا دیگر صوبوں میں ہجرت کر رہی ہیں انہیں بھی معاشی مراعت دی جائیں ۔