
روٹی پھر سے مہنگی، نئی قیمت 25 روپے مقرر
کیپٹل نان بائی ایسوسی ایشن اسلام آباد نے روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کا اعلان کر دیا
محمد علی
ہفتہ 6 جولائی 2024
22:53

(جاری ہے)
اسی لیے اسلام آباد میں 10 جولائی سے روٹی 25 اور نان 30 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے 11جولائی سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ہفتہ کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا کہ حکومت نے آٹے کی فروخت پر ساڑھے پانچ فیصد ٹیکس لگایا ہے، نئے ٹیکس سے 20 کلو کا تھیلا ڈیڑھ سو روپے مہنگا ہوگا، ہمارا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کو فوری ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملز مالکان فوری فلور ملز بند کرنا چاہتے ہیں لیکن میں نے اپنے طور پر بدھ تک کا وقت دیا ہے، جمعرات سے مارکیٹ کو سپلائی بند کر دیں گے، پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گندم کی پسائی بند کردیں گے۔ ادھر محکمہ خوراک نے قیمتوں میں اضافے اور ناقص انتظامات پر 52 فلور پوائنٹس کو شوکاز جاری جب کہ 3 فلور ملز کے لائسنس معطل کر دئیے، ترجمان محکمہ خوراک نے بتایا ہے کہ لاہور ڈویژن میں135،فیصل آباد 15، سرگودھا 71، راولپنڈی 147، گوجرانوالہ میں 39 ،گجرات ڈویژن 42، ساہیوال 33، ملتان 106،ڈی جی خان میں 3 پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ بوگس ریکارڈ دکھانے اور مہنگے داموں مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی پر کارروائیاں کی گئیں،مارکیٹ میں موجود تمام آٹا برانڈز کے نرخوں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں،مہنگے داموں آٹا تھیلوں کی سپلائی کرنیوالے ڈیلرز اور ملز کے لائسنس معطل کر دئیے جائیں گے، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے افسران عوام تک ریلیف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر روزانہ مارکیٹ نرخوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے
-
خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے
-
عمران خان کے بیٹوں نے اگر ویزہ اپلائی کیا ہے توٹریکنگ نمبر دیں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی
-
علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
-
بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
-
جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے
-
گلگت بلتستان میں 5اگست سے 7اگست تک موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ متوقع ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
-
اپوزیشن میں ہوتے ہو تو "ووٹ کو عزت دو", حکومت میں آکر کہتے ہو میں بھول گیا
-
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آگئی
-
شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے باوجود چینی سرکاری قیمت پر فروخت شروع نہ ہوسکی
-
کسان اتحاد کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
-
خیبرپختونخواہ کے وسائل نہ کسی نے مانگے، نہ کسی کو دئیے اور نہ کسی کو دیے جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.