ؒنرسز کی کمی پوری کرنے کیلئے بے روزگار نرسز کو ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کا عمل شروع کیا جائے ، بلوچستان نرسز فیڈریشن

جمعہ 12 جولائی 2024 20:20

’ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2024ء) نرسز کی کمی پوری کرنے کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ میں بلوچستان کی بے روزگار نرسز کو ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے ترجمان بلوچستان نرسز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ نرسز کی کمی صوبے میں بہت ذیادہ تعداد میں کوالیفائیڈ نرسز بے روز گار ہیں۔اور سرکاری ہسپتالوں میں نرسز کی تعداد بڑھتی ھوئی آبادی اور کوئٹہ سول ہسپتال میں فرائض انجام دینے والی نرسز پر کام کا بوجھ بہت ذیادہ ہے روزانہ نئے شعبے سول ہسپتال کوئٹہ میں بنائے جارہے ہیں جبکہ ریڑ ھ کی ہڈی سمجھی جانے سٹاف نرسز کی پوسٹوں میں اضافہ بھی نہیں کیا جارہا۔

بلکہ موجودہ سنکشن ایک سو کے قریب پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔نرسنگ ہاسٹل سول ہسپتال میں نرسز کی رہائش کا کوئی بندوبست نہیں کئی سالوں سے ڈیمانڈ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

مگر اس ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔نرسنگ ہاسٹل کی تعمیر بنیادی مسائل بھی حل نہیں ہو? تو نرسز مجبوراً دوسری جگہ منتقل ہوجاتی ہیں اور ہماری کمی پر سنجیدگی پر غور نہ کیا گیا تو صوبے کی بے روزگا ر نرسز۔

دوسرے صوبوں اور بیرون ملک منقل ھوجائیں گی۔صوبے میں نرسز کو رسک الاؤنس نہ دینا بھی ناانصافی ہے۔ٹیچنگ سٹاف کو ٹیچنگ الاؤنس۔سٹوڈنٹ کا وظیفہ بھی موجودہ مہنگائی کے مقابلے میں بہت کم ہے۔نرسنگ کے پیشے کو مسلسل نذر انداز کیا جارہا ہے۔ہمصوبے کی تمام نرسز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔وزیر صحت۔چیف سیکرٹری بلوچستان۔سیکرٹری صحت۔وزیر صحت حکومت بلو چستان۔سے بھر پور مطا لبہ کرتے ہیں ہمارے جائز مطالبات منظور کئے جائیں ۔