اسلام آباد اور پنجاب میں 17 جولائی سے 19 جولائی تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان

پیر 15 جولائی 2024 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2024ء) محکمہ موسمیات کے مطابق16 جولائی سے مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونگی۔آج منگل سے 21 جولائی تک کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب میں 17 جولائی سے 19 جولائی تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 17 سے 21 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بلوچستان اور سندھ میں بھی اس دوران بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کی ساحلی پٹی پر بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ سکردو اور گانچھے میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔17 سے 19 جولائی کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے زوردیا ہے کہ سیاح پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔