مودی ایکس پر100 ملین فالوورز والے دنیا کے پہلے وزیراعظم بن گئے

منگل 16 جولائی 2024 14:31

مودی ایکس پر100 ملین فالوورز والے دنیا کے پہلے وزیراعظم بن گئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2024ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس( سابقہ ٹوئٹر) پر 100 ملین فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے وزیر اعظم جبکہ دوسرے سیاستدان بن گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نریندر مودی کے ایکس اکانٹ پر فالوورز کی تعداد 100 ملین(10کروڑ)مکمل ہوئی جس کے بعد وہ اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے دنیا کے سیاستدانوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ۔

(جاری ہے)

سیاستدانوں کی بات کی جائے تو امریکا کے سابق صدر باراک اوبامہ ایکس پر سب سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے والے لیڈر ہیں۔باراک اوبامہ کے ایکس فالوورز کی تعداد 131.7 ملین ہے جبکہ مودی 100 ملین کے ساتھ دوسرے اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 87.4 ملین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن کے ایکس فالوورز کی تعداد 38.1 ملین ہے۔واضح رہے ایکس پر سب سے زیادہ فالوو کیے جانے والا اکانٹ اس پلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک کا ہے جن کے فالوورز کی تعداد 189 ملین سے زائد ہے۔