پاکستان میں آئینی، جمہوری،سیاسی ذھانت جولاء میں بروئے کار لایا گیا، امان اللہ کنرانی

جمعرات 18 جولائی 2024 20:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2024ء) سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ھوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئینی، جمہوری،سیاسی ذھانت جولاء میں بروئے کار لایا گیااور اس کے برعکس آمریت کے فیصلے اکتوبر میں مسلط کئے گئے ہیں PNA&PPP Accord جولاء 1977,COD جولاء 2006 اور SCP کے اکثریتی سیاسی و جمہوری و آئینی استحکام کا فیصلہ بھی جولائی 2024 میں آیا جولاء 1977 کے اتفاق رائے کے معاہدے کو سبوتاژ کیا گیا پھر COD پر بھی NRO کا وار کیا گیاپس پشت Beneficiary قوتیں آج ایک پھر ملک میں سیاسی و آئینی و جمہوری استحکام کو وقتی مفادات کا بھینٹ چڑھاکر اپنے شخصی مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کے کوکھ سے ماضی میں جنرل ضیا کا 11 سالہ مارشل لا اور دوسرے اقدام سے جنرل کیانی کا غیر قانونی ملازمت میں تین سالہ توسیع کی شکل میں نظر آیا ہے جس کو بعد میں PDM-1+2 اور PTI نے مل کر SCP کی آشیرباد سے نومبر 2019 میں اس قانونی سقم کو دور کرکے Services Chives کے Extension کو قانونی جواز فراہم کردیا اب اس فارمولے کے تحت ایک ایک مسلمہ و متفقہ اصول طے پاگیا کہ ایک فریق جیل میں دوسرا ریل میں یعنی اقتدار میں باقی تماشبین طبلے بجاتے رہیں گے اقتدار اب 5 سالہ نہیں 3.6 سالہ کھیل ھوگا عمران 2018-22 تک 3.6سالہ ریل یعنی اقتدار کا مزہ لے چکا ہے اب جیل کی ھوا کھانے کی باری ہے شریف برادران ریل کا سفر یعنی اقتدار کی ڈولی میں جھولنے کو جاری رکھیں تاوقتیکہ 3.6 سالہ مدت مقررہ مدت 2022-25 پوری ھوجائے تو پھر عمران ریل یعنی تخت پر شریف برادران جیل یعنی فرش پر باقی سارے طبلے باز اپنی اپنی قیمت پر خوش رہیں گے�

(جاری ہے)