25 ڈالر میں تصاویر بنوا کر ملک کو بیچا گیا، سکندر بخت کھلاڑیوں پر برس پڑے

وہاب ریاض مضبوط کھلاڑی، ہمارے یہاں بدقسمتی سے کوئی مشیر یا وزیر تب بنتا ہے جب اسکے پاس پاور ہو، ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں واپس لانا بڑی غلطی تھی : سابق کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 جولائی 2024 15:37

25 ڈالر میں تصاویر بنوا کر ملک کو بیچا گیا، سکندر بخت کھلاڑیوں پر برس ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جولائی 2024ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے وہاب ریاض کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹانے کے فیصلے کی حمایت کردی۔ مقامی ٹی وی چینل پر سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے وہاب ریاض اور ٹیم مینجمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے سابق رکن وہاب ریاض مضبوط کھلاڑی ہیں، ہمارے یہاں بدقسمتی سے کوئی مشیر یا وزیر جب بنتا ہے تب اس کے پاس پاور ہو۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں واپس لانا سب سے بڑی غلطی تھی، ہم نے دیکھا محمد عامر امریکا کیخلاف پرفارم نہیں کرسکا جبکہ عماد وسیم کی بھارت کیخلاف سلو اننگز نے پاکستان میچ ہٹوایا۔ 66 سالہ سکندر بخت نے کہا کہ گلوبل ٹی20 لیگ کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کے معاملے پر کہا کہ لیگز میں کھلاڑیوں کے معاہدے ہیں، اگر نہیں کھیلا تو مالی نقصان ہوگا لیکن مجھے کوئی یہ بتائے کہ 25 ڈالر میں ورلڈکپ کے دوران تصویریں بنوا کر ملک کو بیچا اس وقت کیا کھلاڑی بچے تھے؟۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کھیلنے پر کھلاڑیوں پر پابندی ہے لیکن پھر بھی اچھی کمائی کرتے ہیں، کیا ہمارے پلئیرز مالی وجوہات کی بنا پر اضافی لیگز کھیلتے ہیں جب انہیں اس کا معاوضہ دیا جاتا ہے۔