تحریک پاکستان کے بعد قیدی نمبر 804 کی تحریک سب سے زیادہ مئوثر ہے

عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں،حکومت کو شرم آنی چاہیئے سپریم کورٹ نے بھی پی ٹی آئی کوسیاسی جماعت کہا ، پھر جلوس دھرنوں کی اجازت کیوں نہیں؟ ہم پر دہشتگردی اور غداری کے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی بابر اعوان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 اگست 2024 23:26

تحریک پاکستان کے بعد قیدی نمبر 804 کی تحریک سب سے زیادہ مئوثر ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست 2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے بعد قیدی نمبر 804 کی تحریک سب سے زیادہ مئوثر ہے، عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں،حکومت کو شرم آنی چاہیئے سپریم کورٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، پھر ہمیں بھی جلوس دھرنوں کی اجازت دی جائے، ہم پر دہشتگردی اور غداری کے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمانے میں وزیر توانائی کی ڈیوٹی لگی تھی ، کہ آئی پی پیز کے ریٹس اور کنٹریکٹ پر نظر ثانی کی جائے،پی ٹی آئی کے دور میں 2021 کے آخر میں یہ ہوا تھا، کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہی وجہ پی ٹی آئی حکومت جانے کی بھی بنی، ہمیں پروپیگنڈا کے ذریعے تاثر دیا جارہا ہے کہ تمام آئی پی پیز غیرملکی سرمایہ کاری ہے، ایسا نہیں ہے، آئی پی پیز کے چار حصے میں پہلا حصہ جس میں وفاقی حکومت ، ادارے اور مقتدرہ بھی شامل ہے ان کے ہیں، دوسری پنجاب حکومت کی آنر شپ ہے ، تیسری قطر کی آنرشپ ہے جو کہ 7ہیں، 10پراجیکٹ چین کے ہیں۔

(جاری ہے)

100آئی پی پیز میں 78 پلانٹس پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں اور بچوں کے بھی ہیں، شہبازشریف کے بیٹے کا بھی ہے، اس لئے نام لیا کہ اسکروٹنی درست ہونی چاہیئے۔ قرون خاندان کے ایک بچے کو 63کروڑ روپے کیپسٹی پیمنٹ کی گئی ہے، اتنی بجلی پید انہیں کی۔ پہلا کام یہ ہوسکتا ہے کہ پنجاب حکومت کے پاورپلانٹس ہیں وہ جتنی بجلی بناتے اتنی ہی لوگوں کو ملے، پھر 78فیصد آئی پی پیز پاکستانیوں ہیں ان پر نظرثانی کیوں نہیں جاتی؟چین اور قطر کے ساتھ اپنی سطح پر بات کرنا ہوگی، پاکستانی پلانٹس پر بات کرکے فوری سستی بجلی دینی چاہیے۔

بابر اعوان نے کہا کہ رکاوٹ یہ ہے کہ فارم 47کے ذریعے اقتدار دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے حاضر جج تحقیقات کریں کہ پاکستانی آئی پی پیز مالکان کو کیا حق ہے کہ بغیر بجلی کے پیسے وصول کریں۔ پاکستان کی صنعت کو تباہ کردیاگیا، پچھلے دو مہینوں میں اووربلنگ بھی کی گئی۔ پارلیمنٹ میں عمرایوب آئی پی پیز کے خلاف بولے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے یہ حکومت بنی ہے پی ٹی آئی کبھی جیلوں اور مقدمات میں ہے، حکومت کو شرم آنی چاہیئے کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، باقی جماعتوں کو دھرنے جلوس کی اجازت مل رہی تو ہمیں بھی دی جائے۔

تحریک پاکستان کے بعد قیدی نمبر 804 کی تحریک سب سے زیادہ مئوثر ہے، عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، کہ بہادر لوگ ہیں کہ روز ریٹائرڈ جنرل باجوہ اور فیض کا نام لیتے ہیں، ہم پر دہشتگردی اور غداری کے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔