Live Updates

مجھ سے مطالبہ کرتے ہو معافی مانگو، اس بات کی جو میں نے کیا ہی نہیں؟

ملک کو لوٹنے والوں سے معافی کون منگوائے گا؟ جنہوں نے ہمارا خون بیچا، ہماری جانوں کے بدلے ڈالر لیے پہلے ان سے تو معافی منگوا لو،

muhammad ali محمد علی پیر 5 اگست 2024 23:50

مجھ سے مطالبہ کرتے ہو معافی مانگو، اس بات کی جو میں نے کیا ہی نہیں؟
صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست 2024ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے سوال کیا ہے کہ ملک لوٹنے والوں سے معافی کون منگوائے گا؟۔ پیر کی شب کو خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی میں منعقدہ تحریک اںصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھ سے مطالبہ کرتے ہو معافی مانگو، اس بات کی جو میں نے کیا ہی نہیں؟ ملک کو لوٹنے والوں سے معافی کون منگوائے گا؟ جنہوں نے ہمارا خون بیچا، ہماری جانوں کے بدلے ڈالر لیے پہلے ان سے تو معافی منگوا لو۔

عل امین گنڈاپور نے اگست کے آخری ہفتے یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میرا بھی دارلخلافہ ہے، اب بہت ہوگیا، اب کسی کا باپ بھی ہمیں جلسہ کرنے سے نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

میں عدالتوں سے بھی کہتا ہوں کہ اب سائیڈ پر ہو جائے، کیونکہ آپ کے این او سی کو انہوں نے کئی بار جوتے کی نوک پر رکھا، اب نہیں چائیے ہمیں کوئی این او سی۔

اب اگر ہمیں کسی نے روکا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ پاکستان تحریک اںصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر گوہر نے صوابی میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین کا جیل میں ایک سال ہو گیا، آج ان کے ساتھ اظہار یکجہتی پیش کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی 200 کیسز بھگت چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہے، ہم لڑائی نہیں چاہتے ، ہم جنگ نہیں چاہتے، ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے، یہی رویہ رہا تو قوم تصادم کی طرف جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فائدہ اٹھانے والے پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے لڑانا چاہتے ہیں، آرٹیکل 6 لگانا ہے تو چوروں پر لگا، بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر آجائیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر دبا ڈالنے کیلیے بشری بی بی پر کیسز بنائے گئے، بانی پی ٹی آئی جلد آپ لوگوں کے ساتھ ہوں گے۔ تحریک انصاف کے عبوری چیئرمن نے مزید کہا کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جنگ جھگڑا نہیں لیکن شہباز حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام اور اسٹبلشمنٹ کو آپس میں لڑا سکے ہم اس خلیج کو ختم کرکے ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں تاکہ حقیقی آزادی اور عدلیہ آزاد ہو اور یہ خان کا نعرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ملک میں دو قانون نہیں چل سکتا ہر حقدار کو ان حق ملنا چاہیے پی ٹی آئی کے قائدین کو جھوٹے مقدمات میں گرفتارکر کے جیلوں میں ڈالے گئے تاکہ عمران خان دبا میں آکر کمپرومائز کر سکے لیکن خان صاحب کا بیانیہ حکومت نہیں مٹا سکتی ہے اور عمران خان بہت جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان ہوں گے۔ آج کا جلسہ صوابی عمران خان کے ساتھ ان کی قید کی ایک سال مکمل ہونے پر اظہار یکجہتی کے لیے منعقد ہوا۔ بانی تحریکا ںساف دلیر ، بہادر ، جرآت ، بیماری کے علاج کے بہانے ملک سے باہر نہ جانے اور اپنے اصولی بیانے پر قائم رہنے والے لیڈر ہیں، عمران خان ایک نظریئے کا نام ہے صوابی کے جلسے نے ثابت کیا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات