
چوروں کی شہباز حکومت ملک کو لے ڈوبے گی
اس حکومت کا راستہ روکنا ہو گا، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں فارم 47کے تحت جعلی حکومت کی بجائے عوام کی منتخب پارلیمنٹ ہو جو عوام کے اصل مینڈیٹ کا سرچشمہ ہو، محمود خان اچکزئی کا صوابی جلسے سے خطاب
محمد علی
پیر 5 اگست 2024
23:54

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی میرا یار ہے، جیل سے نکلے گا تو تعصب کی سیاست نہیں کرے گا۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اور تا قیامت آباد رہے گا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عمران خان کیساتھ ہم ملک میں اچھی طرز حکمرانی، حقیقی آزادی، ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلانے کا پکا وعدہ کیا ہے۔
تحریک تخفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اعلان کیا کہ پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں ہم کسی کو گالیاں دینے کے قائل نہیں ،سب ہمارے لئے محترم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی قیادت میں قائم حکومت اس ملک کو ڈبو دے گی اس کا راستہ روکنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لیے ہم نے عمران خان کے ساتھ مل کر تحریک تخفظ آئین پاکستان کی بنیاد ڈالی ہے اور عمران خان کے ساتھ ہم ملک میں اچھی طرز حکمرانی، حقیقی آزادی، ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلانے کا پکا وعدہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں فارم 47کے تحت جعلی حکومت کی بجائے عوام کی منتخب پارلیمنٹ ہو جو عوام کے اصل مینڈیٹ کا سرچشمہ ہو گا۔محمواچکزئی نے کہاکہ ملک کو آئین ، قانون اور انصاف کے تحت چلانے کے لیے عوام کو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا تمام صوبوں کو ان کے وسائل پر آئینی حق دینا ہو گا اس وقت پاکستان پر عملا قابضین کی حکمرانی ہے اس کے خلاف اٹھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خوش قسمت ہیں کہ ان کے ساتھ پورا ملک کھڑا ہے ان کو پیغام دینا ہوگا کہ عوام آپ کے ساتھ ہیں ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھ سے مطالبہ کرتے ہو معافی مانگو، اس بات کی جو میں نے کیا ہی نہیں؟ ملک کو لوٹنے والوں سے معافی کون منگوائے گا؟ جنہوں نے ہمارا خون بیچا، ہماری جانوں کے بدلے ڈالر لیے پہلے ان سے تو معافی منگوا لو۔ عل امین گنڈاپور نے اگست کے آخری ہفتے یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میرا بھی دارلخلافہ ہے، اب بہت ہوگیا، اب کسی کا باپ بھی ہمیں جلسہ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ میں عدالتوں سے بھی کہتا ہوں کہ اب سائیڈ پر ہو جائے، کیونکہ آپ کے این او سی کو انہوں نے کئی بار جوتے کی نوک پر رکھا، اب نہیں چائیے ہمیں کوئی این او سی۔ اب اگر ہمیں کسی نے روکا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ پاکستان تحریک اںصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر گوہر نے صوابی میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین کا جیل میں ایک سال ہو گیا، آج ان کے ساتھ اظہار یکجہتی پیش کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی 200 کیسز بھگت چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہے، ہم لڑائی نہیں چاہتے ، ہم جنگ نہیں چاہتے، ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے، یہی رویہ رہا تو قوم تصادم کی طرف جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فائدہ اٹھانے والے پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے لڑانا چاہتے ہیں، آرٹیکل 6 لگانا ہے تو چوروں پر لگا، بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر آجائیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر دبا ڈالنے کیلیے بشری بی بی پر کیسز بنائے گئے، بانی پی ٹی آئی جلد آپ لوگوں کے ساتھ ہوں گے۔ تحریک انصاف کے عبوری چیئرمن نے مزید کہا کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جنگ جھگڑا نہیں لیکن شہباز حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام اور اسٹبلشمنٹ کو آپس میں لڑا سکے ہم اس خلیج کو ختم کرکے ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں تاکہ حقیقی آزادی اور عدلیہ آزاد ہو اور یہ خان کا نعرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک میں دو قانون نہیں چل سکتا ہر حقدار کو ان حق ملنا چاہیے پی ٹی آئی کے قائدین کو جھوٹے مقدمات میں گرفتارکر کے جیلوں میں ڈالے گئے تاکہ عمران خان دبا میں آکر کمپرومائز کر سکے لیکن خان صاحب کا بیانیہ حکومت نہیں مٹا سکتی ہے اور عمران خان بہت جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان ہوں گے۔ آج کا جلسہ صوابی عمران خان کے ساتھ ان کی قید کی ایک سال مکمل ہونے پر اظہار یکجہتی کے لیے منعقد ہوا۔ بانی تحریکا ںساف دلیر ، بہادر ، جرآت ، بیماری کے علاج کے بہانے ملک سے باہر نہ جانے اور اپنے اصولی بیانے پر قائم رہنے والے لیڈر ہیں، عمران خان ایک نظریئے کا نام ہے صوابی کے جلسے نے ثابت کیا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
-
اگر حکمرانوں کو ملک اورعوام کو بچانے کی فکر ہوتی تو سیلاب سے اتنی بڑی تباہی نہ آتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.