ملک کی تعمیر وترقی کے لیے اقلیتی برادری کا کردار قابل ستائش ہے، سردار ایازصادق
آئین پاکستان ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
ہفتہ 10 اگست 2024 19:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قائد کا خطاب ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ملک میں اقلیتی برادری کو اپنی عبادات، رسومات اور تہوار منانے کی مکمل آزادی ہے اور پاکستان میں ان کو یکساں حقوق فراہم کیے جائینگے۔
سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان میں موجود اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین ملک کے لیے قانون سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان میں اقلیتی برادری کو یکساں نمائندگی دی گئی ہے، جس کے ت?حت وہ اقلیتی برادری سے متعلق قانون سازی میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔سپیکر نے کہا کہ آج اس تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کر کے انہیں یکساں حقوق اور تعلیم و روزگار کے یکساں مواقع فراہم کریں تاکہ وہ بھی ملک کے موثر شہری ثابت ہو سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو یکساں حقوق اور انہویں اپنی رسومات منانے کی مکمل آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی برادری کے سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے، جنہوں نے اقلیتی برادری کو ہمیشہ آگے رکھا اور انہیں پارلیمان تک پہنچانے میں یکساں مواقعے فراہم کیے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے مشن پر عمل پیرہ ہو کر ہم سب کو اقلیتی برادری کا تحفظ اور ان کو تعمیر و ترقی کے موثر مواقع فراہم کرنے چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاریوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل
-
امریکی صدارتی انتخابات: ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان گرما گرم مباحثہ
-
بھارت: منی پور میں حالات کشیدہ، غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ
-
قوانین میں ترامیم، حکومت نے فیملی پنشن 10 سال تک محدود کردی
-
بچوں کو آن لائن ہراسانی سے بچانے کے لیے یو این ادارے متحرک
-
ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنے فرائض آئین وقانون کے مطابق سرانجام دے
-
علی امین گنڈاپور اسمبلی کا اعتماد کھوچکے اگلا وزیراعلیٰ کوئی بھی لایا جاسکتا ہے
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کریش کر گئیں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی اور رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی کی ملاقات
-
الخدمت کا مدارس کے اساتذہ کو ’’بنوقابل آئی ٹی کورسز‘‘ کروانے کا اعلان
-
گنڈاپور اگر جیل توڑنے کی بات کرتا ہے تو پھر عمران خان کی ذمہ داری بھی ان کی ہے
-
علی امین گنڈاپور نے پوری صحافت کی بات نہیں کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.