بنگلہ دیشی ٹیم تبدیل شدہ پروگرام کے تحت اب 13 اگست کو لاہور پہنچے گی،ترجمان پی سی بی
ہفتہ 10 اگست 2024 20:50
(جاری ہے)
ڈھاکہ میں حالیہ واقعات کی وجہ سے بنگلہ دیش ٹیم کی تیاریاں متاثر ہوئی ہیں لہذا پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم پہلے بھیجنے کی دعوت دی تھی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انہیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچوں سے قبل مناسب ٹریننگ کے مواقع میسر ہو سکیں۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ بنگلہ دیش نے ہماری پیشکش قبول کی ہے، مجھے یقین ہے کہ لاہور میں اضافی ٹریننگ سیشنز کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کریں گے، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور چیلنجنگ حالات میں آئی سی سی ممبران کی حمایت اور مدد کرنے کے پی سی بی کے فلسفے کے مطابق، کھیل کے فروغ، ترقی اور عالمگیریت میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لیے ہم نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو یہ پیشکش کی،ہمیں خوشی ہے کہ بی سی بی نے ہماری پیشکش کو قبول کر لیا ہے اور 13 اگست کو لاہور میں بنگلہ دیش مینز کرکٹ ٹیم کا روایتی مہمان نوازی کے ساتھ استقبال کرنے کے ہم منتظر ہیں۔ اس سے وہ اسلام آباد جانے سے پہلے لاہور میں تین دن کی اضافی پریکٹس کر سکیں گے ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہماری ٹیم کو اضافی ٹریننگ کا موقع فراہم کیا ہے۔اس سے ہمارے کھلاڑیوں کو موسمی حالات سے ہم آہنگ میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بہتر تیاری میں بھی مدد ملے گی۔ بنگلہ دیش ان سات ٹیموں میں سے ایک ہے جو اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کریں گی۔ دیگر چھ ٹیمیں افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سبزی، فروٹ بیچنے والا بھی بتاسکتا ہے کوچ، کپتان کون ہو، یونس خان برس پڑے
-
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صوبائی و علاقائی انتخابات 19 اور 20 ستمبرکو ہوں گے
-
ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، کوریا، ملائشیا، جاپان اور چین کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔
-
ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی
-
سبزی، فروٹ بیچنے والوں کو بھی علم ہے ٹیم کا کپتان اور کوچ کسے ہونا چاہیے، یونس خان کی پی سی بی پر کڑی تنقید
-
سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں، فوکس ہے کہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دوں : ارشد ندیم
-
سعودی فٹبال کلب النصر کا کرسٹیانو رونالڈو کو دنیائے فٹبال میں 900 گول کرنے پر اسپیشل تحفہ
-
گیری کرسٹن نے پاکستان پہنچنے کے بعد کام شروع کردیا
-
پی ایف ایف نے 3 اراکین پر عائد پابندیاں ختم کر دیں
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی
-
چیمپئنز کپ ، سٹالینز کے یاسر خان بلے اور گیند میں واضح فاصلہ ہونے کے باوجود آئوٹ قرار
-
محمد عامر نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھارتی بولر کا ریکارڈ توڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.