ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں '' پلانٹ فار پاکستان'' بارے اجلاس

پیر 12 اگست 2024 20:41

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں '' پلانٹ فار پاکستان'' بارے اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیرصدارت منعقد ہوا،اجلاس میں مختلف محکموں کو جشن آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم میں پودے لگانے کے اہداف دئیے گئے، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات کو کمالیہ جنگل بیس ہزار نئے پودے لگانے سمیت 50 ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ٹی ایچ کیو، بی ایچ یو، آر ایچ یو میں 10 ہزار، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز 2 ہزارپودے، ڈسٹرکٹ جیل میں 5 ہزارپودے، میونسپل کمیٹیاں 10 ہزار، ریسکیو 1122ایک ہزارپودے، سکول ایجوکیشن 20 ہزار،ضلع کونسل کو 10 ہزار پودے لگانے کا ہدف دیا گیا،ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شجرکاری پر فوکس ہے، درخت موسم کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی اور فضائی کثافتوں کو ختم کرتے ہیں،محکمہ جنگلات کو نجی پارٹنرشپ کے ساتھ مل کر ضلع میں موثر اور دیرپا شجرکاری کیلئے متحرک ہونا پڑے گا،مون سون مہم کے دوران محکمہ جنگلات کے سٹاف اور مشینری کو متحرک کیا جائے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیل سطح پر درختوں کی تفصیلات دی جائیں،درختوں کی جیوٹیگنگ کی جائے گی،ایگزیکٹ ڈیٹا کی انکوائری کروائی جائے گی ۔

\378