شہر قائد کی جانب آنے والے مون سون سسٹم نے اپنا رخ تبدیل کر دیا

کراچی میں مون سون سسٹم کے زیر اثر موسلادھار بارش کا امکان ختم ہوگیا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 17 اگست 2024 19:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2024ء) گرمی کے ستائے کراچی کے عوام کیلیے بری خبر یہ ہے کہ شہر قائد کی جانب آنے والے مون سون سسٹم نے اپنا رخ تبدیل کر دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون سسٹم کے زیر اثر موسلادھار بارش کا امکان ختم ہوگیا، مون سون سسٹم کا زیادہ رخ وسطی، بالائی سندھ اور بلوچستان کی جانب گیا ہے۔میٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ کراچی میں فی الحال موسلادھار بارشوں کا امکان نہیں ہے البتہ شہر میں صبح اور رات میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہو سکتی ہے۔قبل ازیں محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مون سون کے ایک اور اسپیل کے نتیجے میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔