
اگلے 3 روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
مالاکنڈ، مانسہرہ، مردان، پشاور اور صوابی میں سیلابی صورتحال متوقع ہے‘این ڈی ایم اے الرٹ جاری رود کوہیوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ ہیں‘پی ڈی ایم اے
جمعرات 22 اگست 2024 12:21
(جاری ہے)
این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں اور کہا کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے۔
مسافراور سیاحوں کو لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، دریائے چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے، رود کوہیوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظرنتظامیہ الرٹ ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز پتوک اور سوری شمالی سے درمیانے درجے کا سیلابی ریلہ گزرا، گزشتہ روز زنگی کے مقام سے اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزرا، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں نارمل صورتحال ہے۔عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 71 فیصد، تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے، بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح بھی کم لیول پر ہے، بھاکڑا ڈیم 54 فیصد، پونگ 53 اور تھین ڈیم میں پانی کی سطح 26 فیصد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نارووال نالہ بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔مزید موسم کی خبریں
-
13 تا 16جون ملک کے بالاء اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
-
لاہور میں 18سال بعد گرم ترین دن، پارہ ریکارڈ ساز بلند
-
عید کے تینوں روز لاہورمیں شدید گرمی پڑے گی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
-
ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی ،ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد، جمعرات تک شدید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
-
خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات
-
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں رات سے بارش کا امکان
-
بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا سسٹم بننے کا امکان، الرٹ جاری
-
پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے ،ہیٹ ویو بارے نیا الرٹ جاری کردیا
-
محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
آئندہ 3 روز میں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات ہیں، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
-
ملک بھرمیں موسم خوشگوار ہونے کی نوید؛ کل سے بارشیں ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.