صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

منگل 27 اگست 2024 14:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2024ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا بارش کے بعد شہریوں نے پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روزکوئٹہ کے مختلف علاقوں مین بارش سے موسم خوشگوار اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ہزار گنجی ہنہ اوڑک اور دیگر تفریہی مقامات کا رخ کرلیا، دریں اثنا ءمحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹو ں کے دوران خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، کوہلو، ہرنائی، مستونگ، جھل مگسی اور گوادر میں تیز موسلادھار بارش بھی متوقع ہے گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی بلو چستان کے نوکنڈی میں 42ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ،قلات30،جیونی 33گوادر34،سبی 39،ڈگری سینٹی گر یڈ رریکارڈ کیا گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 31 اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث ، بلوچستان علا قے ، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہےشہر یوں کو سفر سے قبل احتیاطی تدابیر استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا۔