بانی پی ٹی آئی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ، مذاکرات کو مسائل کا حل سمجھتا ہوں‘ ایازصادق

نواز شریف اگر طبی معائنے کیلئے لندن جائیں گے تو واپس آئیں گے ،پارٹی انہوںنے چلانی ہے

ہفتہ 31 اگست 2024 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2024ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں ، ہم سیاسی لوگ ہے اور میں خودمذاکرات کو مسائل کا حل سمجھتا ہوں،نواز شریف اگر اپنے طبی معائنے کے لئے لندن جائیں گے تو واپس آئیں گے کیونکہ پارٹی انہوںنے چلانی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گائوں گنجہ سندھو میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن ختم ہونے کے فوری بعد شوکت بٹ کے ساتھ مل کر ایک ارب کے ترقیاتی کام شروع کروائے ،، واہگہ ٹان این اے 120 میں 25 ارب کی لاگت سے ترقیاتی کام ہوں گے ، پانچ سال کی مدت میں اتنا کام ہوگا کہ شاید کسی گلی محلے کے کام باقی نہ رہیں ۔ انہوں نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کر کے فیصلہ کریں گے ۔