
سولرپینل کی فراہمی سے پنجاب کے عوام کو 25 سال کیلئے بجلی بلوں سے نجات مل جائے گی
ایک صوبے نے چند لوگوں میں سولر پینل تقسیم کر دیئے، جبکہ ایک صوبے نے افتتاح شدہ منصوبے کا دوبارہ افتتاح کر دیا، اب پتا نہیں وہ سچ مچ سولرپینل تھے یا محض فوٹو سیشن تھا۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 4 ستمبر 2024
18:38

(جاری ہے)
اس پروگرام کا بنیادی ہدف پنجاب کے دور دراز علاقے ہیں۔ کسانوں کو چھ ماہ کیلئے بلا سود 30ہزارروپے فی ایکڑ کے حساب سے قرض ملے گا۔
اس ضمن میں محکمہ زراعت نے 136کسان کارڈ ڈسٹریبیوشن سینٹر قائم کر دیئے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا پروگرام شروع کیا تو اسکی شمال اور مغرب سے مخالفت کی گئی۔ مریم نواز کو پنجاب کے لوگوں نے مینڈیٹ دیا ہے وہ یہاں کے لوگوں کو ریلیف دے رہی ہیں۔ سولر پینل پراجیکٹ جلد شروع ہو جائیگا جس سے لوگوں کو بجلی کے بلوں سے نجات ملے گی۔ اس منصوبے کو دوسرے صوبوں نے کاپی کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایک صوبے نے چند لوگوں میں سولر پینل تقسیم کر دیئے اور ایک صوبے نے پہلے سے افتتاح شدہ منصوبے کا دوبارہ افتتاح کر دیا۔ اب پتا نہیں وہ سچ مچ سولر پینل تھے یا محض فوٹو سیشن تھا۔ انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کی سب سے بڑی خوبی ہے کہ وہ تب تک کسی منصوبے کو پبلک نہیں کرتیں جب تک اس کا ہوم ورک مکمل نہ ہو جائے۔ مریم نواز نے ابھی تک جتنے منصوبے شروع کئے ہیں وہ پنجاب کے وسائل سے شروع کئے ہیں۔ جب سے ہماری حکومت آئی ہے تاریخ میں پہلی بار پنجاب کا قرض کم ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بجلی ریلیف پیکج پر آئی ایم ایف کے اعتراض کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور عام آدمی کے فائدے کی خبروں پر احتیاط کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا جسکا پچھلی حکومت میں غلط استعمال کیا گیا۔ اب صحت کارڈ کو دوبارہ لانچ کیا جائے گا، اس میں شفافیت لائی جائے گی اور اس کو کرپشن سے پاک کیا جائے گا۔ یہ کارڈ صرف اسکو ملے گا جو اسکا حق دار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انوائرنمنٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت مثالی اقدامات کر رہی ہے۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کو استعمال کرتے ہوئے فصلوں کو جلانے پر کسانوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ اس سال سموگ میں کافی حد تک کمی ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.