پوری پاکستانی قوم کا ریڈ زون صرف عقیدہ ختم نبوت ہے جو ہمارے ایمان کاحصہ ہے، حافظ محمد سعد حسین رضوی

ہفتہ 7 ستمبر 2024 20:45

hراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2024ء) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ صاحبزادہ حافظ محمد سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کا ریڈ زون صرف عقیدہ ختم نبوت ہے جو ہمارے ایمان کاحصہ ہے آج قانونِ تحفظِ ختمِ نبوت ? کے 50 سال مکمل ہونے پر محسن انسانیت کی ناموس کے تحفظ کی گولڈن جوبلی ہے قانونِ تحفظِ ختمِ نبوت ? قادیانیوں کے تابوت پر آخری کیل ثابت ہوا ہے ہمارے اکابرین نے اپنا فرض ادا کر دیا اب ناموسِ رسالت ? اور ختم نبوت ? پر پہرہ دینا اور اس کی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے ان خیالات کا اظہار انہوں تحریک لبیک پاکستان راولپنڈی کے زیراہتمام قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردینے کے 50 سال مکمل ہونے پر لیاقت باغ میں جشن ختم نبوت کانفرس سے خطاب میں کیا اس موقع پر عکس امیر المجاہدین علامہ صاحبزادہ انس حسین رضوی، تحریک لبیک پاکستان پنجاب کے امیر علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری، تحریک لبیک پاکستان کے اراکین شوریٰ پیر سید سرورحسین شاہ سیفی، شیخ الحدیث علامہ مفتی غلام عباس فیضی، علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی اور چوہدری محمد رضوان سیفی نے بھی خطاب کیا کانفرنس میں علما کرام، مشائخ عظام، تحریک لبیک کے ذمہ داران و کارکنان، وکلا، تاجروں، ڈاکٹروں، اساتذہ طلبااور تمام شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی حافظ سعد رضوی نے کہا کہ 7 ستمبر 1974 سے 7 ستمبر 2024 تک کا سفر نہایت اہمیت کا حامل ہے یہ قربانیوں اور شہادتوں کا ناقابلِ فراموش تسلسل ہے آج ہم قانونِ تحفظِ ختمِ نبوت ? کی گولڈن جوبلی شان و شوکت سے منا رہے ہیں، قانونِ تحفظِ ختمِ نبوت ? قادیانیوں کے تابوت پر آخری کیل ثابت ہوا ہے، ہمارے اکابرین نے ہزاروں شہادتوں کے بعد یہ فتح حاصل کی تھی آج کے دن ہم اپنے ان اکابرین کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جو پودا انہوں نے لگایا تھا آج وہ تناور درخت بن گیا ہے، نا یہ سلسلہ تھما ہے نارکا ہے یہ سلسلہ تاقیامت جاری و ساری رہے گا تمام طاغوتی قوتیں اس کوشش میں ہیں کہ اس قانون میں ترمیم کرسکیں لیکن جب تک حضور خاتم النبیین ? کا ایک بھی غلام زندہ ہے وہ قانون تحفظ ختمِ نبوت ? پر پہرہ دیتا رہے گا انہوں نے کہا ہہ جب تک دین تخت پر نہیں آئے گا اس وقت تک قانون اور آئین پرعملدرآمد مشکل نظر آرہا ہے یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا اس میں بات بھی اسلام کی ہوگی ہم تو ہمیشہ آئین اور قانون پر عملداری کی بات کرتے ہیں درست سمت چلنے کی ضرورت ہے جو یہ حکمران کبھی بھی نہیں چلنا چاہیں گے ہم اب بھی یہ کہتے ہیں کہ نبی ? کے جھنڈے تلے جمع ہو جا، دین میں تو آسانیاں ہی آسانیاں ہیں، ناموسِ رسالت ? اور ختم نبوت ? پر پہرہ دینا اور اس کی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے یہ فرض ہم سب نے مل کر ادا کرنا ہے قادیانی روزِ اول سے دنیا کے بدترین کافر تھے، ہیں اور رہیں گے، انہوں نے عدالتی نظام کے حوالے سے کہا کہ ہمارے قانون دانوں کو آئین اور قانون کی پاسداری کرنی چاہئیے، بیرونی ایجنڈے کو کسی صورت اس ملک میں نافذ نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ اسلام اپنی پاور رکھتا ہے تم جتنا زور لگانا چاہتے ہو لگالو تمہاری ساری مکاریاں دھری کی دھری رہ جائیں گی رب کائنات کی خفیہ تدبیروں سے بہتر کسی کی تدبیر نہیں ہے ہمارا مشن اور کارواں بابا جان بانی تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ کے نقشِ قدم پر یونہی رواں دواں رہے گا بس ہمیں ہمت سے اور صبر سے کام لینا ہے امیر المجاہدین جو مشن ہمیں دے کر گئے ہیں اس پر ہم قائم و دائم ہیں شرکا تاجدارختم نبوت زندہ باد زندہ باد لبیک یارسول اللہ کے فلگ شگاف نعرے لگاتے رہے لیاقت باغ میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے لوگ مری روڈ اور اطراف میں کھڑے ہوکر قائدین کے خطاب سنتے رہے مرکزی سربراہ علامہ حافظ محمد سعد حسین رضوی، اور پنجاب کے امیر علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری کی لیاقت باغ ختم نبوت کانفرس میں آمد پر کارکنان نیگل پاشی کی اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔