پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل ، دو طرفہ بینکنگ سیکٹر کا قیام تجارتی حجم میں اضافے کا باعث بنے گا۔ خواجہ رمیض حسن

دونوں اقوام زبان، ثقافت اور سیاحت میں مماثلت رکھتی ہیں۔سوشل میڈیا ایکسپلوریشن دونوں ثقافتوں کو قریب لانے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ رہنما مسلم لیگ ق

منگل 10 ستمبر 2024 22:19

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل ، دو طرفہ بینکنگ سیکٹر کا قیام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 ستمبر2024ء) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پاک ایران تعلقات کے حوالے سے پریس ریلیز میں کہا کہ پاک ایران دوطرفہ تعلقات خطے میں امن اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر خطے میں افراتفری اور نقص امن کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں جن کے اہداف میں پاک ایران تعلقات کی خدابی خارج از امکان نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور فلم انڈسٹری لوگوں کو قریب لانے کے لیے انتہائی اہم ذرائع ہیں۔ مشترکہ فلم انڈسٹری کا قیام اور سوشل میڈیا ایکسپلوریشن دونوں ثقافتوں کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت معیشت دنیا بھر کی اولین ترجیحات میں شامل ہے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل ، دو طرفہ بینکنگ سیکٹر کا قیام تجارتی حجم میں اضافے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارڈرز کی دونوں اطراف بسنے والے لوگ ایک دوسرے سے قریبی رشتہ داریوں سے بندھے ہیں ان کی آمد و رفت اور تجارت کو قانونی حیثیت دینا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔