Live Updates

علی امین گنڈاپور اسمبلی کا اعتماد کھوچکے اگلا وزیراعلیٰ کوئی بھی لایا جاسکتا ہے

اطلاعات ہیں متعدد ایم پی ایز نے گنڈاپور کو ہٹانے کیلئے بانی کو لکھا بھی ہے، وزیراعلیٰ کیلئےایسے بندے کوبھی ووٹ پڑسکتا ہے جو حمایت یافتہ نہ ہو، گنڈاپور کے پاس مطلوبہ تعداد موجود نہیں، گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 ستمبر 2024 00:06

علی امین گنڈاپور اسمبلی کا اعتماد کھوچکے اگلا وزیراعلیٰ کوئی بھی لایا ..
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 ستمبر 2024ء) گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اسمبلی کا اعتماد کھوچکے اگلا وزیراعلیٰ کوئی بھی لایا جاسکتا ہے، اطلاعات ہیں متعدد ایم پی ایز نے گنڈاپور کو ہٹانے کیلئے بانی کو لکھا بھی ہے،وزیراعلیٰ کیلئے ایسے بندے کوبھی ووٹ پڑسکتا ہے جو حمایت یافتہ نہ ہو، گنڈاپور کے پاس اعتماد کیلئے مطلوبہ ارکان کی تعداد موجود نہیں ۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ لیول کا بندہ کے پی ہاؤس سے نکلتا ہے اور کسی کو پتا بھی نہیں، کچھ پردہ بھی رکھنا پڑتا ہے کہ گنڈا پور کہاں تھا، وزیراعلیٰ چھپ چھپا کر اکیلے گاڑی چلا کر جارہا ہے تو کیا سمجھا جائے؟وزیراعلیٰ رات کے 3بجے پشاور کیلئے 20گاڑیوں سمیت نکلتے ہیں، کیا اتنی خفیہ میٹنگ تھی کہ کسی کو معلوم نہیں کہاں گئے ہیں؟انہوں نے کہاکہ علی امین کے پاس مشن یہی ہے کہ دو ہفتے میں لیڈر کو آزاد کرانا ہے۔

(جاری ہے)

دوتہائی اکثریت رکھنے والا اسمبلی آنے سے کترانا ہے تو مطلب ارکان کا اعتماد کھو چکا ہے۔ 100فیصد یقین ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پاس اعتماد کیلئے مطلوبہ ارکان کی تعداد نہیں ہے۔مولانا صاحب حکومتی اتحاد کا حصہ بننا چاہہیں تو ویلکم کریں گے۔اطلاعات ہیں بہت سے ایم پی ایز نے گنڈاپور کو ہٹانے کیلئے بانی کو لکھا بھی ہے۔علی امین گنڈاپور اعتماد کھوچکے اگلا وزیراعلیٰ کوئی بھی لایا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ کے پی کیلئے ایسے بندے کوبھی ووٹ پڑسکتا ہے جو حمایت یافتہ نہ ہو۔

خیبرپختونخواہ میں حکومت کی رٹ نام کی کوئی چیز نہیں، جنوبی اضلاع میں لوگوں کو گاڑیوں سے اتار کر دیکھا جاتا ہے کہ سرکاری ملازم تو نہیں؟ مزید برآں سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور خود بتائیں کہ امن وامان کی اتنی بڑی جو میٹنگ تھی، اس بار تو جیمرز کی وجہ سے رابطہ نہیں ہوا، پیٹیز اور پیسٹری کھائی ہے، اور وہ سامنے نہیں آرہے، اگلی بارگرم پیٹیزکریم اور جیم ہوگا۔

جب صوبے کے وزیراعلیٰ ہوکر آپ ریاست، سیاست اور حکومت کو دھمکیاں لگائیں، آپ خود حکومت کا حصہ ہیں، آپ کہتے میں جیل توڑوں گا، عمران خان کی جان کی ذمہ داری گنڈاپور کی ہے،کل کوجیل پر دھاوا بول دیا جائے پھر آپ گارنٹی کرسکتے ہیں کہ مجھ پر کافی نہیں گرے گی یا مجھے کچھ نہیں ہوگا؟فیض باپ تو آپ کا ہے ناں، فیض اور باجوہ کی تسبیح تو آپ لوگ پڑھتے تھے۔

کون کس کی گود میں بیٹھ کر آیا ، مجھے نہ سمجھائیں میں نے اس پارٹی کے اندر 15سال دیئے ہیں، پیسا لگایا، خون دیا پسینہ دیا ہے۔گنڈاپور پٹھانوں کو بدنام نہ کریں وہ بڑی غیور قوم ہے، گنڈاپور آئیں زلفوں سے پکڑ کر الٹا لٹکائیں گے، جاتے ہوئے مسٹر گنڈاپور نہیں مس گنڈاپور اور مٹھائی کا ٹوکرا بھی دیں گے، گنڈاپور مریم نوازاور میڈیا خواتین کو گالیاں دے گا، کیوں نہ جواب دیں؟میں گالیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں، میں پاکستان کو کرکٹ ٹیم نہیں بننے دوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات