
قائد اعظم ہائوس میوزم کو نیشن بلڈنگ ادارہ بنانا چاہتے ہیں، لیاقت مرچنٹ
بانی پاکستان ملک کو مضبوط اور ریاست کو آزاد و خود مختار مملکت دیکھنا چاہتے تھے، معین الدین حیدر
جمعرات 12 ستمبر 2024 21:18
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت مرچنٹ نے قائد اعظم محمد علی جناح کی تحریک پاکستان ، قیام پاکستان اور بالخصوص برصغیر کے عوام کے لئے خدمات پرروشنی ڈالی۔
انہوںنے ہندوستان کے مسلمانوں کی بیداری کیلئے انگریزی اور اردو زبان میں اخبارات کا اجراء کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اب تک اس ٹرسٹ کے ذریعے 7 ہزار طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ دی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ ایک معاہدے کے تحت قائد اعظم ہائوس میوزیم کو حکومتِ پاکستان کو مشروط طور پر فروخت کیا گیا جس میں اسے بطور تعلیمی کنونشن سینٹر بنانے کی شرط بھی شامل تھے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد اب یہ پراپرٹی حکومتِ سندھ کے حوالے کردی گئی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ اس کے بورڈ آف مینجمنٹ کے سربراہ ہیں اور ان کا بھرپور تعاون ہمیں حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائد اعظم ہائوس میوزم کو ایک نیشن بلڈنگ کا ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر معین الدین حیدر نے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اردو کو پاکستان کی قومی زبان قراردی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم افواج پاکستان کو مضبوط اور ریاست پاکستان کو ایک آزاد اور خود مختار مملکت کے طور پر دیکھنے کے خواہاں تھے۔ انہوں نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک دفاع وطن کے لئے پاکستان کے مسلح افواج کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور سن 1965 کی جنگ میں بذاتِ خود شرکت اور مختلف محاذوں پر فرائض انجام دینے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکرام سہگل نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بننے سے پہلے ہی اسٹریٹجک وژن بہت واضح تھا۔ انہوں نے اس حوالے سے 8 اگست 1942 کے واقعات اور خاص کر 25 اگست 1942کو برطانوی راج کے خلاف ہندوستان چھوڑو تحریک پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم مسلمانوں کیلئے ایک مضبوط ریاست چاہتے تھے اور وہ تقسیم بنگال اور پنجاب کی تقسیم نہیں چاہتے تھے تاہم لارڈ مائونٹ بیٹن نے اس کے برخلاف دونوں علاقے پنجاب اور بنگال کو تقسیم کرنے کا نقشہ تیار و بعدازاں منظور کروایا۔ اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ایگزیکٹو سیکریٹری بورڈ آف مینجمنٹ ارم فواد نے سرانجام دیئے۔ بعدازاں جنرل سیکریٹری ستارہ امتیاز (ملٹری) کموڈور (ر) سدید اے ملک کاشر نے مہمانِ خصوصی و دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ #مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.