
پیپلز پارٹی ترقی، استحکام اور سب کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں رہے گی، شرجیل میمن
شرجیل انعام میمن کی جانب سے این اے 171 رحیم یار خان پر پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم طاہر رشید کو کامیابی پر مبارکباد
جمعہ 13 ستمبر 2024 21:20
(جاری ہے)
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت چاہتی ہے کہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سب مل کر کردار ادا کریں، این اے 171 پر پیپلز پارٹی کی تاریخی جیت پاکستان میں ایک نئی اور مثبت سیاست کی ابتدا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ یہ جیت پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وژن، قیادت اور عوام نواز پالیسیوں کی واضح توثیق ہے، رحیم یار خان کے عوام نے ایک بار پھر تیر پر اعتماد کیا ہے جو امید، ترقی اور جمہوریت سے وابستگی کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے عام آدمی کے حقوق کی پاسداری اور پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے انتھک محنت کرتی رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی متحرک قیادت میں ہم مل کر پاکستان کو مزید خوشحال اور انصاف پسند قوم بنانے کا سفر جاری رکھیں گے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی، ترقی، استحکام اور سب کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین کو روس سے مزید 1200 فوجیوں کی لاشیں موصول
-
پاکستان: یو این ادارہ غذائی قلت کا شکار 80,000 بچوں کو علاج میں مدد دے گا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.