گورنر خیبر پختونخوا کی این اے 171 رحیم یار خان میں پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین کو کامیابی پر مبارکباد

جمعہ 13 ستمبر 2024 21:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2024ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے این اے 171 رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے.

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے، مخدوم طاہر رشیدالدین کی کامیابی پاکستان پیپلزپارٹی کی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے.

گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی مخدوم رشیدالدین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے مخدوم طاہر رشیدالدین شہید بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور اپنے حلقہ کے عوام کی بہترین نمائندگی کریں گے.