وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی حلقہ این اے 171 رحیم یار خان کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم طاہر رشید کو کامیاب مبارکباد دی

جمعہ 13 ستمبر 2024 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم طاہر رشید کو کامیاب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مخدوم طاہر رشید کی کامیابی صدر آصف علی زرداری، چئیرمین بلاول بھٹو، پارٹی کے جیالوں اور جمہوریت پسندوں کی فتح ہے ۔عوام نے مخدوم طاہر رشید کو ووٹ دیکر نہ صرف جمہوری عمل کو دوام بخشا بلکہ پیپلزپارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ مخدوم طاہر رشید حلقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور جمہوری عمل کے استحکام کیلئے اپنا متحرک کردار ادا کرتے رہیں گے۔