لائنز ایریا کے مکینوں کے گھر مسمار نہیں ہونے دینگے، صادق شیخ

ہفتہ 14 ستمبر 2024 19:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ لائنز ایریا کے مکین لاوارث نہیں ہیں انکے گھر مسمار نہیں کرنے دینگے مسلم لیگ ق ہر سطح پر مزاحمت کریگی ادارہ ترقیات کراچی کے لائنز ایریا پروجیکٹ پر علاقے کے مکینوں کو شدید تحفظات ہیں یہ باتیں انہوں نے مسلم لیگی رہنمائوں سید مشرف علی۔

ندیم صابر قریشی۔ جناح ٹاون کے صدر عبد السلام۔ جنرل سیکرٹری محمد سعید۔ محمد پرویز شیخ۔ محمد زبیر۔ فیضان شیرازی۔ شفیق بھائی اور دیگر کے ہمراہ لائنز ایریا کے دورے کے موقع پر کیں۔ اس موقع پر علاقے کے مکین و متاثرین کی بڑی تعداد نے بتایا کہ ہم لائنز ایریا میں قابضین نہیں ہیں اپنی جمع پونجی ان مکانات پر لگائی ہے صادق شیخ نے لائنز ایریا کے مکینوں و متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ ق آپکے ساتھ ہے اور ہر رہائشی کو متبادل جگہ اور اسکی تعمیر کے لئے مناسب رقم دلانے کی عملی جدوجہد کریگی اسکے لئے مسلم لیگ ق کے رہنماوں سید مشرف علی۔

(جاری ہے)

ندیم صابر قریشی۔ جناح ٹاون کے صدر عبد السلام۔ جنرل سیکرٹری محمد سعید پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو لائنز ایریا پروجیکٹ کے متعلق ہر طرح سے جائزہ لے گی جامعہ رپورٹ تیار کرئے گی اور تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقہ مکینوں کی مشاورت انکے تحفظات دور و لائحہ عمل مرتب کریگی۔ صادق شیخ نے مزید کہا کہ کراچی ترقی کے ترقیاتی منصوبوں کی مکمل حمایت کرتی ہے لیکن کسی بھی مکین کو بے گھر نہیں ہونے دینگے۔