مانسہرہ موٹروے پر فائرنگ باپ بیٹا قتل۔بیوی بچوں سمیت چار افرادزخمی،15سالہ لڑکی کواغوا کرلیاگیا

بدھ 18 ستمبر 2024 13:55

مانسہرہ موٹروے پر فائرنگ باپ بیٹا قتل۔بیوی بچوں سمیت چار افرادزخمی،15سالہ ..
مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) مانسہرہ موٹروے پر فائرنگ باپ بیٹا قتل۔بیوی بچوں سمیت چار افرادزخمی۔15سالہ لڑکی کواغوا کرلیاگیا۔پولیس نے چھ گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کرکے مغویہ کوبازیاب کروالیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب موٹروے ڈاک سنٹر کے قریب آلٹو گاڑی نمبر CAP 8984 پر فائرنگ کرکے 47 سالہ تیمورولدطارق ساکنہ ٹھاکرہ مانسہرہ کوقتل کردیا گیا۔

جبکہ کے فائرنگ کی زد میں آکر مقتول کی بیوی مسمات نوشین۔عشرت بی بی۔بسمہ بی بی ۔تیمور(بیٹا)زخمی ہوگئے۔جبکہ مقتول کی 15 سالہ بیٹی مسمات رائمہ بی بی کو ملزمان اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔زخمیوں اور قتل کیئے جانے والے شخص کو فوری طور پر کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ میں رات گئے پوسٹمارٹم کے بعد وارثائ کے حوالے کر دی گئی۔کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ میں مسمات نوشین بی بی زوجہ طارق ساکنہ ٹھاکرہ مانسہرہ نے رپورٹ درج کرواتے ھوئے کہاکہ آج رات تقریبا نو بجے اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی نمبر CAF 8984 جس کو خاوند طارق چلارھے تھے۔سیرو تفریح کے لیئے نکلے۔براستہ موٹروے شاہ مقصودانٹر چینج سے اترکرایک ھوٹل پر گئے۔

جہاں پرھمارے پیچھے شعیب ولدفضل الرحمن دو نامعلوم اشخاص کے ہمراہ مہران گاڑی ھوٹل سے نکلتے وقت شعیب مزکورجوکہ میرے خاوند کا دوست بھی تھا۔اس نے مسمات رائمہ کو اپنے ساتھ لیجانے کااصرار کیا۔انکارپررضامندی سے میرے بیٹے 15 سالہ زین ولدطارق کو ساتھ بٹھالیا۔ھم واپس براستہ موٹروے جب رات 1.30 بجے ڈاگ سنٹرکے قریب مانسہرہ موٹروے پر پہنچے تو انھوں نے گاڑی کی لائٹ کے ذریعے ھماری گاڑی کورکنے کا اشارہ کیا۔

جوں ھی میرے خاوند نے گاڑی روکی۔توشعیب اور ایک اس کے نامعلوم ساتھی نے فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر خاوندموقع پرجاں بحق ھوگئے۔جب کہ مجھ سمیت میرے تین بچے زخمی ھوگئے۔اور وہ میری 15 سالہ لڑکی کواغوا کرکے ساتھ لے گئے۔تھانہ صدرمانسہرہ میں زیردفعہ 302/365/324/427/34 کے تحت مقدمہ کے اندارج کے بعد ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور کی خصوصی ھدایت پر ضلع بھر کے خارجی وداخلی راستوں کی ناکہ بندی کرتے ھوئے چھ گھنٹوں کے اندر پولیس نے ملزمان شعیب اور آصف گرفتار کرکے مغویہ کوبازیاب کروالیا۔جب کہ ملزمان کی نشاندہی پر15 سالہ زین ولدطارق کی نعش بھی برآمد کرلی گئی۔