
توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے فیصل آباد کے گارمنٹس سیکٹر کو شدید مشکلات کا سامناہے . ویلتھ پاک
مقامی گارمنٹس سیکٹر ابتر حالت میں ہے اور زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے‘ توانائی کی زیادہ قیمت موجود وسائل کو تیزی سے ختم کر رہی ہیں. چیئرمین پاور لومز ایسوسی ایشن کی گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعہ 20 ستمبر 2024
17:22

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ نئے آرڈرز تلاش کرنے کے بجائے بڑے اور چھوٹے کاروباری مالکان زندہ رہنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں کیونکہ توانائی کی زیادہ قیمت ان کے وسائل کو تیزی سے ختم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اوپر سے نیچے تک سبھی جانتے ہیں کہ فیصل آباد کو پاکستان کا ٹیکسٹائل دارالحکومت سمجھا جاتا ہے اور تاجروں کو کاروبار کی ترقی پر توجہ دینے کے قابل بنانے کے لیے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تاہم صورتحال خراب ہو رہی ہے. انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر بشمول مقامی ملبوسات کی صنعت کو چیلنجوں کا سامنا ہے جس میں توانائی کا بحران سب سے اہم ہے انہوں نے کہا کہ توانائی کی زیادہ قیمت انہیں فیکٹریوں کو چلانے سے ان کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت تک محدود کر رہی ہے بجلی کی بار بار بندش سے پیداوار میں خلل پڑتا ہے اور ان پٹ لاگت میں اضافہ ہوتا ہے توانائی کا بحران کوئی نیا نہیں بلکہ ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس نے درجنوں تاجروں کو دکانیں بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے ہم نے ماضی میں توانائی کے بحران کا سامنا کیا ہے لیکن اس وقت بجلی کے غیر متوقع نرخوں کی وجہ سے ہم ذہنی دباﺅکا شکار نہیں تھے. انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اخراجات کے اتار چڑھا ﺅکی شرح کی وجہ سے اپنا بجٹ ترتیب دینے سے قاصر ہیں اور حکمران پاور سیکٹر کے بہت بڑے مسائل سے نمٹنے میں ناکام نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کاروبار حکومتی امداد کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا‘ ترقی کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کرنے اور کاروبار دوست پالیسیاں متعارف کرانے کا اختیار صرف حکمرانوں کے پاس ہے. انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک پالیسی متعارف کرائی گئی تھی تاکہ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس مینوفیکچرنگ کو انتہائی ضروری فاریکس حاصل کرنے میں مدد ملے تاہم پالیسی ڈیڈ لیٹر بنی رہی مگر ٹیکسٹائل سیکٹر کو مطلوبہ فوائد فراہم کرنے میں ناکام رہی اب بھی وقت ہے کہ سستی توانائی فراہم کرکے ٹیکسٹائل کی صنعت کو تقویت دی جائے صرف ٹیکسٹائل سیکٹر ہی پاکستان کی ملازمت کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے. پاور لومز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت کو مستقبل کی حکمت عملی وضع کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنی چاہیے بصورت دیگر ہماری قسمت پر مہر ثبت ہو جائے گی نٹنگ انڈسٹری کے نمائندے غلام نبی نے کہا کہ جناح کالونی مقامی گارمنٹس سیکٹر کا مرکز تھی کوئی دیکھ سوچ نہیںسکتا تھا کہ یہ علاقہ یوں ویران نظر آئے گا یہ صورتحال خام مال اور توانائی کی مہنگی ہونے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے. انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی طرح مقامی گارمنٹس سیکٹر بھی قومی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے لیکن پالیسی سازوں کی طرف سے اسے اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے انہوں نے نشاندہی کی کہ اسپننگ ملز دھاگے کی قیمتوں کو کم کرنے سے گریزاں ہیں کیوں وہ بھی توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور معاشی حالات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علاقائی کاروباری حریف ملرز کو متعدد سہولیات فراہم کرتے ہیں لیکن پاکستان میں صورتحال بالکل مختلف ہے. فیصل آباد یونیورسٹی کے ماہر ڈاکٹر اشرف نے کہا کہ توانائی کا بحران ہر طبقے کو تباہ کر رہا ہے اور مقامی گارمنٹس سیکٹر بھی اس سے مستثنی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی شرحیں اور اس کی کمی کا براہ راست اثر گارمنٹس سیکٹر اور اس کی افرادی قوت پر پڑ رہا ہے آپریشنل کارکردگی اور لاگت کا ڈھانچہ کسی بھی کاروبار کے لیے بنانے یا توڑ دینے والے عوامل ہیں ان دنوں ٹیکسٹائل ملز اور گارمنٹس کے شعبے اپنے کاروبار کی رفتار برقرار رکھنے سے قاصر ہیں قابل اعتماد توانائی کی فراہمی کی کمی نے فیکٹری مالکان کو دوسرے ذرائع تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے لیکن یہ اختیارات اپنی زیادہ لاگت کی وجہ سے نگلنے کے لیے ایک کڑوی گولی ہیں جس سے ان کے لیے بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کاروباری حریفوں نے مزدوروں کی کم اجرت اور بجلی کے نرخوں کے ساتھ سازگار کاروباری ماحول کا لطف اٹھایا ہے جس سے وہ پاکستان کے مقابلے میں مسابقتی نرخوں پر مصنوعات پیش کرنے کے قابل ہیں.

مزید اہم خبریں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
-
وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کادورہ آذربائیجان، وزیرِ اعظم ، وزیر انصاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقاتیں
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے افغانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
-
چیف جسٹس کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججزکی کارکردگی کا جائزہ
-
انسانی حقوق کے چیمپئن بلوچستان میں ہونیوالے واقعے کی مذمت نہیں کرتے، عظمیٰ بخاری
-
بلوچستان میں معصوموں پر خونی وار، پنجاب کے شہید بیٹوں کو پورے اعزاز کے ساتھ مختلف علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا
-
ملالہ یوسف زئی کی28 ویں سالگرہ 12 جولائی ہفتے کو منائی گئی
-
سیرتِ نبوی ۖ ہمارے لیے مشعلِ راہ، نوجوان نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ سیرتِ طیبہ کے اصولوں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، پروفیسراحسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.