اسماعیل ہانیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت نے فلسطینیوں کو نیا لازوال جذبہ حریت دیا ، چودھری کاشف شہزاد سندھو ایڈووکیٹ

پیر 30 ستمبر 2024 14:52

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2024ء) اسماعیل ہانیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت نے فلسطینیوں کو نیا لازوال جذبہ حریت دیا ہے،اسرائیل فلسطینیوں کے بعد اب لبنان میں بھی ٹیکنالوجی کے انسان کش استعمال کے بعد بمباری اور ٹارگٹ کلنگ کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن چودھری کاشف شہزاد سندھو ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ صیہونیت مسلسل قیادت کو ہدف بناکر مزاحمت اور جہاد کا راستہ روکنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ احمد یاسین،اسماعیل ہنیہ، قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کے بعد اب حسن نصراللہ کو ان کیساتھیوں اور بیٹی سمیت شہید کردیا ہے لیکن پہلے بھی تحریک آزادی کو نہ روکا جاسکا اور اب بھی شہیدوں کا خون تحریک مزاحمت اور جنگ آزادی کو تیز تر کردے گا۔انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی بے حسی چھوڑ کر صورتحال کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک اسرائیل کی جاری دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کردار ادا کریں کیونکہ حسن نصراللہ کی شہادت عالم اسلام کیلئے بہت بڑا المیہ ہے۔