تحریک تحفظ مدارس دینیہ آزاد کشمیر کے اعلی سطحی وفد کے سیکرٹری زکوٰة وعشر، قانون انصاف، پارلیمانی امور و محکمہ برقیات ارشاد احمد قریشی سے مذاکرات کامیاب

منگل 1 اکتوبر 2024 18:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2024ء) سیکرٹری زکوٰة وعشر، قانون انصاف، پارلیمانی امور و محکمہ برقیات ارشاد احمد قریشی سے مذاکرات کامیاب، تحریک تحفظ مدارس دینیہ آزاد کشمیر نے احتجاج کی کال موخر کردی۔ منگل کے روز سیکرٹری حکومت کی دعوت پر تحریک تحفظ مدارس دینیہ آزاد کشمیر کے اعلی سطحی وفد نے ارشاد قریشی کے چیمبر میں صدر تحریک علامہ صاحبزادہ حمید الدین برکتی، سیکرٹری جنرل مولانا قاری عبدالماجد خان کی قیادت میں ملاقات کی۔

ملاقات میں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کی طرف سے مولانا پیر سید نذیر حسین شاہ، مولانا قاضی محمودالحسن اشرف ودیگر بھی شریک تھے ۔علامہ حمید الدین برکتی نے مدارس کو زکوة اعانت کی تاخیر سے مدراس کی مشکلات بارے آگاہ کیا، سیکرٹری زکوة نے کہا کہ مدارس کے اعانت میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس حوالے سے خصوصی احکامات جاری کردیئے ہیں 15 اکتوبر تک تمام مدارس کے طلبا کے لئے اعانت جاری کردی جائے گی۔

وزیراعظم نے محکمہ زکوة کو پہلی بار فضول اور اضافی اخراجات سے پاک کردیا ہے اب صدر، وزیراعظم، ورزا، چیرمین زکوة، ممبران کونسل، زکوة کمیٹیوں کے چئیرمین ہا کے پاس زکوة کی کوئی صوابدید نہیں رہی اب زکوة صرف مستحق اور نادارافراد، مریضوں اور دینی مدارس کے طلبا کو ملے گی اس لئے علما،مدراس کے زمہ داران، خطبا اور آئمہ مساجد اس کو سراہتے ہوئے عوام کو خصوصا مخیر حضرات کو بھی ترغیب دیں عوام کا اعتماد ہی ہے کہ زکوة کی آمدنی بڑھی ہے اب تحریک تحفظ مدارس دینیہ آزاد کشمیر بھی احتجاج کو موخر کردے جس پر مولانا حمید الدین برکتی اور مولانا قاری عبدالماجد نے فوری احتجاج کو موخر کرنے کا اعلان کردیا۔

اجلاس میں مولانا الطاف سیفی، مولانا ضیاء الحق مولانا قاضی احمد، عدیل گیلانی، قاری منظور مولانا طاہر برکتی و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں علماء نے حکومت کے مثبت اقدامات کو سراہا سیکرٹری برقیات نے مساجد کی 200 یونٹ مفت بجلی کے لئے کام کو تیز کرنے کا وعدہ کیا سیکرٹری حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ مدارس کو آٹے کی سبسڈی کے لئے کوٹہ مختص کیا جائے گا۔