لیاقت آباد ٹا ون یونین کمیٹی نمبر7 میں ٹیپو سلطان پارک کاامیر جماعت اسلامی کراچی نے افتتاح کردیا

خدمت کا جو فریضہ ہم نے سرانجام دیا ہے، یہ تو ہمارا ورثہ ہے،آنے والا وقت عوام کا ہے آنے والا وقت ترقی کا ہے، منعم ظفر خان/ فراز حسیب

منگل 1 اکتوبر 2024 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2024ء) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر07 سی ایریا میں ٹیپو سلطان پارک اور سید شہاب الدین ماڈل اسٹریٹ کا افتتاح کیا ، اس موقع پر وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاون اسحاق تیموری، کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری،متعلقہ یوسی چیئرمین منتخب بلدیاتی نمائندے، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ناصر، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی، متعلقہ یوسی چیئرمین اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے، افتتاح کے بعدامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں لیاقت آباد کے لوگوں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا ہم لیاقت آباد ٹاون کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور یہ بات وقت نے ثابت کی کہ صرف 10 مہینے میں ہمارے نوجوان ٹان چیئرمین فراز حسیب اور ان کی ٹیم نے لیاقت آباد ٹاون میں ترقیاتی کام کرکے اس بات کو ثابت کر دیا۔

(جاری ہے)

ہم نے دعوے نہیں کیے عوام کے تعاون کے ساتھ مل کر کام کر کے دکھایا۔ یہ وہ لیاقت آباد تھا جوپورے شہر کو لیڈ کرتا تھا اور لیاقت آباد سے پورے پاکستان کی سیاسی تحریکیں آ گے بڑھتی تھیں اور لوگوں کو رہنمائی دی جاتی تھیں۔لیاقت آباد ایک بار پھر روشن ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ مل کر انشا للہ ان ظالموں کو حکمرانوں سے اپنے حق کو چھین کر لیں گے ہم نے دس مہینے میں اختیارات کا رونا نہیں رویا اختیارات سے بڑھ کر کام کیا خدمت کا جو فریضہ ہم نے سرانجام دیا ہے، یہ تو ہمارا ورثہ ہے جو ہمارے بزرگوں نعمت اللہ خان صاحب اور عبدالستار افغانی کا کہ انہوں نے خدمت کی مثالیں قائم کی جماعت اسلامی عوامی جدوجہد کے ذریعے عوامی مزاحمت کے ذریعے حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گی ہمیں انہیں کراچی کے وسائل پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے کہا کہ آ پ نے ہم پر اعتماد کیا آج صرف 10 مہینے میں لیاقت آباد آگے بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے ہم نے ترقیاتی کام کیے پارکس بنائے اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے، اور ترقی کا جو سفر شروع ہوا ہے وہ جاری رہے گا آنے والا وقت عوام کا ہے آنے والا وقت ترقی کا ہے، اس موقع پر فراز حسیب نے لیاقت آباد ٹاون کے سابقہ نائب ناظم سید شہاب الدین کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی اور ان کی خدمات کو سراہا، فراز حسیب نے یو سی پینل کے افراد اہل محلہ کا شکریہ ادا کیا کہ جن لوگوں نے ٹاون انتظامیہ کے ساتھ ٹیپو سلطان پارک اور سیدشہاب الدین ماڈل اسٹریٹ بنانے میں تعاون کیا ۔